کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ثقافت سسی پلیجو نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو دنیا کی ایک مانی ہوئی سیاسی شخصیت تھیں۔ انہوں نے عوام اور جمہوریت کیلئے اپنی جان کی قربانی دی۔ انہوں نے عوام کی بہتری کیلئے جو مشن شروع کیا تھا اس مشن کو آگے بڑھانا ہمارا اولین فرض ہے۔ ان کے دیئے گئے راستے پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ صوبائی وزیر ثقافت نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے شہید بے نظیر بھٹو چیئر قائم کی جارہی ہے جس کیلئے محکمہ ثقافت سندھ 20 لاکھ روپے پہلے ہی ادا کر چکا ہے اور مزید دو کروڑ تیس لاکھ روپے منگل 29 جون کو دینا تھے جس کیلئے کراچی یونیورسٹی میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ لیکن صوبائی وزیر ثقافت کی چچی کے انتقال کی وجہ سے یہ پروگرام معطل کیا گیا کیونکہ اس پروگرام میں صوبائی وزیر مہمان خصوصی تھیں ان کو وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی کو رقم کا چیک دینا تھا اب یہ پروگرام 20جولائی کو ہوگا سسی پلیجو نے کہا کہ یہ چیئر شہید بے نظیر بھٹو کے نام پرقائم کی جارہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عالمی سطح پر شہید بے نظیر بھٹو کی شخصیت پر اور ان کی سیاسی زندگی پر تحقیق ہونا چاہئے۔
comsats entry test classes at lahore pakistan Posted by tariq
towel of Mr. Imran Raza student BSIT blong to Liyaqat Pur and studing in Islamia University Bahawalpur..... becase this towel give great bad smell soo.. and which reason is ... Posted by hafiz irfan
best pakistan science lab of sindh university Posted by asma