|
|
 |
 |
حضور اکرمﷺ کا طرز زندگی پیغام اسلام ہے، شاہانہ عروج کاظمی
Added by
cuteboy
Dated:
05/Mar/2010
|
 |
|
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرشاہانہ عروج کاظمی کے زیراہتمام جمعرات محفل میلاد کا اہتمام کیا گیاجس میں کلیہ علوم کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ و طلبہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی اور آنحضرتﷺ کی شان میں نعت کا نذرانہ پیش کیا- حضرت محمد مصطفی کی ذات مقدسہ کی صفات بھی بیان کی گئیں-ڈاکٹرشاہانہ عروج کاظمی نے کہا کہ حضورﷺ کا طرز زندگی ازخود پیغام اسلام ہے-محمدﷺ سے صحابہ کرام کا تعلق محض علمی نہیں تھا بلکہ ان کو آپﷺ سے قلبی لگاؤ تھا یہی وجہ ہے کہ میلاد کی روایت زمانہ قدیم سے چلی آرہی ہے- پروفیسرڈاکٹرشکیل اوج نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میلادجیسی باوقارومقدس محافل ہمارے ایمان کو جلابخشتی ہیں اور ان کا منعقد کیا جانا مسلمان قوم کے زندہ قلوب کی نشاندہی کرتا ہے- |
|
|
|
|
|
 |
|
 |
Top News/Events of
Hajvery University
|
|
 |
|
|
|
|
|
|
|