کراچی (پ ر) رسول اکرمﷺ سے حقیقی محبت کا تقاضا ہے کہ آپ کی سیرت پاک پر عمل کیا جائے کیونکہ اسی میں دین ودنیا کی بھلائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار برائٹ کیریئر کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ نارتھ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر شہنشاہ علی نقوی نے سالانہ جلسہ عید میلاد النبیﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محبت رسولﷺ کا تقاضا ہے کہ ہم اللہ اور رسول کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کریں۔ وائس پرنسپل سیدہ عابیہ فاطمہ نے کہا کہ حضور پاک کی حیات طیبہ اعلیٰ وارفع اخلاق اور عمدہ اوصاف کا نادر نمونہ ہے۔ آپ کی زندگی کا ہر گوشہ مسلمانوں کیلئے راہ ہدایت ہے۔ آخر میں طلبہ وطالبات نے قرات، حمدونعت پیش کی۔
bargad seminar on youth action for democracy Posted by cuteboy
agriculture engineers of faisalabad university Posted by sabaqamar
Bahawalpur, Railway Station (IUB Trip Part 0) Posted by hafiz irfan