|
|
 |
 |
سید جمشید رضوی انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کے چیئرمین منتخب
Added by
cuteboy
Dated:
05/Mar/2010
|
 |
|
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجینئر سید جمشید رضوی کو انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کراچی سینٹر کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ وہ پیشے کے لحاظ سے سول انجینئر ہیں اور اس شعبہ میں کام کرنے کا 30 برس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے فارغ التحصیل ہیں۔ وہ انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کراچی ممبر سینٹرل کونسل اور ممبر لوکل کونسل کے علاوہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے بھی دو مرتبہ ممبر رہ چکے ہیں۔ وہ تین مرتبہ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین جبکہ چار مرتبہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ممبر سینیٹ اور سنڈیکیٹ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول کمیٹی کے بھی ممبر ہیں۔ انہوں نے 2003ء میں اٹلی میں ماربل اور اسٹون پر ہونے والی پہلی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔ |
|
|
|
|
|
 |
|
 |
Top News/Events of
Hajvery University
|
|
 |
|
|
|
|
|
|
|