|
|
 |
 |
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی 10623 اسکالر شپس میں سے سندھ کو 891 ملیں
Added by
aftab ali
Dated:
11/Apr/2011
|
 |
|
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے حالیہ چند برس کے دوران 10623 اسکالر شپس جاری کیں جن میں سے زیادہ تقریباً نصف سے زائد اسکالر شپ پنجاب کے حصے میں آئیں۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ کو 891 اسکالرشپ ملیں، بلوچستان کو 869، خیبر پختونخواہ کو 1752 اور پنجاب کے حصے میں 5925 اسکالر شپس آئیں۔ آزاد جموں و کشمیر کو ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 213، فاٹا کو 581، وفاق کو 393 اور شمالی علاقہ جات کو صرف 3 اسکالر شپس جاری کیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ صوبہ پختونخواہ جس کی آبادی سندھ سے کم ہے، اس کے حصے میں 1752 اسکالر شپس آئیں۔ اس لحاظ سے سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کا موقف درست نظر آتا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسکالر شپس کے معاملے میں سندھ کو نظرانداز کیا۔ jung urdu |
|
|
|
|
|
 |
|
 |
Top News/Events of
University of Karachi
|
|
 |
|
|
|
|
|
|
|