Colleges    Photos    Videos   Documents    Students    Reviews    News    Questions    My Campus   
 


Become a member
at Campus.pk

News And Events About University of Karachi 

Following is the News/Event by aftab ali
 
18 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانی پرچوں کا شیڈول جاری Added by aftab ali
Dated: 11/Apr/2011

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 18 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2011ء کے پرچوں کی ترتیب جاری کر دی ہے جس کے مطابق دسویں سائنس گروپ کا پہلا اسلامیات کا پرچہ پیر 18 اپریل کو ساڑھے 9 سے ساڑھے 12 بجے، بدھ 20 اپریل کو انگریزی (لازمی) پرچہ II، منگل 26 اپریل کو ریاضیات، جمعرات 28 اپریل کو اردو نارمل کورس، اردو سلیس، جغرافی آف پاکستان پرچہ II ، ہفتہ 30 اپریل کو طبیعات نظری، منگل 3 مئی کو انگریزی (لازمی) پرچہ اول (جماعت دہم)، جمعرات 5 مئی کو مطالعہ پاکستان جماعت دہم، جمعہ 8 مئی کو کمپیوٹر اسٹڈیز، ہفتہ 7 مئی کو حیاتیات (نظری) اور پیر 9 مئی کو کیمیا (نظری) منعقد ہوگا۔ سائنس گروپ نویں کا پہلا پرچہ منگل 19 اپریل کو مطالعہ پاکستان سے شروع ہوگا، جمعرات 21 اپریل کو انگریزی لازمی پرچہ اول، بدھ 27 اپریل کو کیمیا نظری، جمعہ 29 اپریل کو کمپیوٹر اسٹڈیز (نظری)، پیر 2 مئی کو حیاتیات نظری اور بدھ 4 مئی کو سندھی سلیس لازمی، سندھی نارمل کورس، اردو متبادل کورس، انگریزی ادب اور جغرافیہ پاکستان پرچہ اول برائے غیر ملکی طلبہ ہوگا۔ آرٹس (جنرل گروپ) ریگولر اور پرائیویٹ پارٹ II کے پرچوں کی ترتیب جو جاری کی گئی ہے اس کے مطابق آرٹس کے پرچے ڈھائی بجے شروع ہوں۔ پیر 18 اپریل کو اسلامیات لازمی، بدھ 20 اپریل کو انگریزی لازمی پرچہ دوم، منگل 26 اپریل کو اردو لازمی، اردو سلیس اور جغرافیہ پاکستان II، جمعرات 28 اپریل کو اسلامک اسٹڈیز، تاریخ اسلام، معاشیات، انتظام برائے اصلاح خانہ، ہفتہ 30 اپریل کوعلم شہریت، علم بدن و حفظان صحت، تاریخ ہندو پاکستان، غذا، کمپیوٹر اسٹڈیز، منگل 3 مئی کو پاکستان اسٹڈیز II، جمعرات 5 مئی کو انگریزی لازمی پرچہ اول، ہفتہ 7 مئی کو جنرل سائنس II، منگل 10 مئی کو سندھی سلیس لازمی II، اردو متبادل کورس، انگریزی ادب، جغرافیہ پاکستان، بدھ 11 مئی کو عربی، فارسی، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل، جمعرات 12 مئی کو اردو ادب اختیاری، سندھی ادب اختیاری، انگریزی ادب اختیاری، گجراتی ادب اختیاری، آرٹ اور ماڈل ڈرائنگ (عملی)، ہفتہ 14 مئی کو آرٹ اور ماڈل ڈرائنگ (نظری)، بچوں کی نشو و نما و خاندانی زندگی، جیومیٹری اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ، پیر 16 مئی کو تجارتی جغرافیہ، جغرافیہ اختیاری، ملبوسات،جنرل گروپ نویں جماعت ریگولر و پرائیویٹ کا پہلا پرچہ منگل 19 اپریل انگریزی لازمی کا ہوگا، جمعرات 21 اپریل کو مطالعہ پاکستان، بدھ 27 اپریل کو ریاضی، منگل 3 مئی کو جنرل سائنس اور بدھ 4 مئی کو سندھی سلیس (لازمی) سندھی نارمل کورس (لازمی)، اردو نارمل کورس، انگریزی ادب جغرافیہ پاکستان ہوگا۔ ثانوی تعلیمی بورڈ نے امتحانات میں شرکت کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کی ہیں جس کے تحت امیدواروں کو اسکول یونیفارم پہننے کا پابند بنایا گیا ہے۔ امیدواروں کو امتحانی مراکز میں آدھا گھنٹہ قبل پہنچنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اور نقل کی صورت میں امیدوار کو نہ صرف کمرہ امتحان سے نکال دیا جائے گا بلکہ اس کے نتیجے کو منسوخ کرنے کے ساتھ اسے ایک تا تین سال کے لئے خارج بھی کر دیا جائے گا۔ jung urdu
 
 

Top News/Events of  University of Karachi

aftab ali
Karachi University will start competitive exams classes from 15th April 2011 on 11/Apr/2011
View News/Event Detailed
aftab ali
BSEK declared date sheets of matric 2011 exams on 11/Apr/2011
View News/Event Detailed
aftab ali
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی 10623 اسکالر شپس میں سے سندھ کو 891 ملیں on 11/Apr/2011
View News/Event Detailed
aftab ali
18 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانی پرچوں کا شیڈول جاری on 11/Apr/2011
View News/Event Detailed
rafi
میٹرک کے امتحانات کیلئے ایڈمٹ کارڈز کی تقسیم کا شیڈول جاری on 09/Apr/2011
View News/Event Detailed
 
       
 
       
1500. sports. only college base sports.

Review By zain
Aitchison College
 
Federal Urdu University of Art
News Added By cuteboy
 
Fatima Jinnah Women University
Video Added By tariq
 
Kinnaird College for Women
Review Added By saba
 
Qurtuba University of Science
Photo Added By sheraz
 
University of the Punjab Lahor
Video Added By aftab
 
Govt Islamia College Kachahri
Video Added By gulzareen
 
COMSATS Institute of Informati
Photo Added By proudy girl
 
National University of Modern
Photo Added By mian shahid
 
University of Karachi
News Added By asad
 
Hajvery University
Review Added By Ahmad
 

sports events of Liaquat University of Medical and Health Sciences video slide
Posted by tariq

   

hazara university student first day first fool
Posted by zia

   

balochistan university student singing humour song
Posted by asad

   
Home | About | Join as Rep | Links | Tell a Friend ©2009-2012 Campus.pk, Developed & Maintained by Soft Solutions Pakistan