You must sign in Login/Signup

New student? Register here

An important facility for 12th class students preparing for short questions islamiat elective 12th class chapter 1 of BISE. Get hundreds of questions to prepare and get better marks in 12th islamiat elective
Generic placeholder image

0

Our database contains a total of 0 questions for islamiat elective Short Questions. You’ll prepare using this huge databank.

Question: 1
کاتبین وحی صحابہ(رض) میں سے چار کے نام لکھیں.
Answer: 1
1-38
1.حضرت ابوبکر صدیق(رض) 2.حضرت عثمان(رض) 3.حضرت ابی کعب(رض) 4.حضرت علی(رض)
Question: 2
پہلی وحی کس جگہ نازل ہوئی تھی؟اس وحی میں کتنی آیات نازل ہوئی تھیں؟اس کا پہلا لفظ کیا تھا؟
Answer: 2
2-38
پہلی وحی غار حرا میں نازل ہوئی تھی،اس وحی میں سورۃ علق کی پہلی پانچ آیات نازل ہوئیں تھیں.
Question: 3
فترة الوحی سے کیا مراد ہے؟
Answer: 3
3-38
پہلی وحی کے بعد نزول قرآن کا سلسلہ کچھ عرصہ کے لئے منقطع ہوگیا،اس کو فترت وحی(وحی کی رکاوٹ) کا زمانہ کہتے ہیں.اس دوران نبی کریم(ص)بہت افسردہ رہے.
Question: 4
وحی جلی اور وحی خفی سے کیا مراد ہے؟
Answer: 4
4-38
وحی جلی سے مراد قرآن پاک اور وحی خفی سے مراد حدیث رسول کریم(ص) ہے.
Question: 5
جہنم کا ایندھن بننے والی دو چیزوں کی وضاحت کریں.
Answer: 5
5-38
اللہ کریم نے قرآن کریم میں ڈراتے ہوئے ارشاد فرمایا ہے کہ ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں.یعنی وہ آگ کس قدر سخت ہوگی جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں.
Question: 6
وحی متلو اور غیر متلو میں کیا فرق ہے؟
Answer: 6
6-38
وحی متلو:وہ وحی جس کی تلاوت کی جائے اور کو وحی متلو کہتے ہیں اس کی مثال قرآن مجید ہے،یہ وہ وحی ہے جو الفاظ میں نازل ہوئی،جبرائیل(ع) نے اس کی تلاوت کر کے سنائی اور اسے کے الفاظ من جانب اللہ ہیں.
Question: 7
صلصلتہ الجرس سے کیا مراد ہے؟
Answer: 7
7-38
صلصلة الجرس کا معنی ہے گھنٹیاں بجنے کی آواز. نزول وحی کے طریقوں میں ایک صلصلة الجرس ہے،اس میں آپ(ص) کو گھنٹیاں بجنے کی آواز سنائی دیتی تھیں،یہ وحی بہت شدید ہوتی تھی،آپ(ص)کو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسا جان نکل رہی ہو.حتی کہ سواری اس کے بوجھ سے بیٹھ جاتی تھی.آپ(ص) نے فرمایا کہ کبھی کبھی میرے پاس وحی گھنٹیوں کی آواز کی صورت میں آتی اور میرے لئے یہ بہت سخت ترین ہوتی ہے.
Question: 8
قرآن کے لغوی معنی اور اصطلاحی معنی تحریر کریں.
Answer: 8
8-38
قرآن لفظ کے لغوی معنی پڑھنا،تلاوت کرنا اور جمع کرنے کے ہیں،اصطلاحی طور پر قرآن کی تعریف یوں ہے کہ "اللہ کا وہ کلام کو محمد(ص) پر نازل ہوا".
Question: 9
پہلی وحی کی کل کتنی آیات تھیں؟ایک کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 9
9-38
پہلی وحی میں سورۃ العلق کی پانچ آیات نازل ہوئی، ترجمہ:"پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا،"
Question: 10
جمع تدوین قرآن سے کیا مراد ہے؟
Answer: 10
10-38
جمع تدوین سے مراد کسی چیز کا کتابی شکل میں مرتب کرنا،جمع ہونا ہے.تدوین جمع قرآن سے مراد قرآن کو سورتوں اور آیتوں کو با لترریب مختلف صحیفوں میں لکھ کر ان کو کتابی صورت میں ایک جگہ جمع کرنا ہے،تدوین قران کے اہم ادوار مندرجہ ذیل ہیں. 1.عہد نبوی(ص)2.عہد صدیقی(رض)3.عہد عثمانی(رض)
Question: 11
"نَفتَ فِی الرٌَؤع" کیا ہے؟
Answer: 11
11-38
"نَفتَ فِی الرٌَؤع" سے مراد ہے بات کا دل میں ڈال دینا.یہ وحی کی ایک قسم ہے.حضرت جبرائیل(ع) آپ(ص) کے دل میں بات ڈال دیتے تھے.کبھی کبھی اللہ براہ راست بھی کوئی بات آپ(ص) کے دل میں ڈال دیتے تھے،حدیث میں آتا ہے کہ فلاں بات میرے دل میں ڈال دی گئی ہے.
Question: 12
کاتبین وحی سے کیا مراد ہے؟
Answer: 12
12-38
کاتبین وحی سے مراد وہ مخصوص حضرات صحابہ کرام(رض) جو وحی لکھنے پر مامور تھے،جب کوئی صورت یا آیت مبارکہ نازل ہوتی تو آپ(ص) اسے کاتبین وحی کو لکھوادیتے تھے.
Question: 13
حروف مقطعات سے کیا مراد ہے؟
Answer: 13
13-38
حروف مقطعات سے مراد کٹے ہوئے حروف ہیں.یعنی علیحدہ علیحدہ پڑھے جانے والے حروف،قرآن کریم کی انتیس سورتوں کی ابتداء حروف مقطعات سے ہوتی ہے.ان حروف کی کل تعداد 14 ہے جو قرآن مجید میں استعمال ہوئے ہیں.
Question: 14
قرآت کمیٹی کے دو ارکان کے نام لکھیں.
Answer: 14
14-38
1.حضرت عبداللہ بن زبیر(رض) 2.حضرت سعید بن العاص(رض)
Question: 15
چار الہامی کتابوں کے نام لکھیں.
Answer: 15
15-38
1.تورات 2.زبور 3.انجیل 4.قرآن مجید
Question: 16
قرآن مجید کے چار نام لکھیں
Answer: 16
16-38
قرآن مجید کے چار نام حسب ذیل ہیں: 1.الکتاب 2.الفرقان 3.الذکر 4.التنزیل
Question: 17
آیت الکرسی کی فضیلت بیان کریں.
Answer: 17
17-38
حضرت ابوہریرہ(رض) سے روایت ہے کہ ایک ایسی آیت ہے جو تمام آیات سے افضل اور اشرف ہے.
Question: 18
ابتداء میں قرآن کن چیزو‌ں پر لکھا جاتا تھا؟
Answer: 18
18-38
ابتداء میں قرآن مجید پتھروں کی سلوں،کجھور کےپتوں ،لکڑی اور چمڑے اور اونٹ کی ہڈیوں کے شانے پر لکھا جاتا تھا.
Question: 19
مکی اور مدنی سورتوں سے کیا مراد ہے؟
Answer: 19
19-38
قرآن مجید میں دو طرح کی سورتیں ہیں،ایک مکی اور دوسری مدنی،مکی سورتیں وہ ہیں جو ہجرت سے پہلے مکہ میں نازل ہوئیں.جبکہ مدنی سورتیں وہ ہیں جو ہجرت سے وفات(ص) تک نازل ہوئیں.
Question: 20
حفاظت قرآن کے دو طریقے لکھیں.
Answer: 20
20-38
حفاظت قرآن کے دو طریقے درج‌ذیل ہیں. 1.کتابی شکل میں محفوظ 2.حفظ کے ذریعے حفاظت
Question: 21
قرآن پاک کی سب سے بڑی اور سب سے چھوٹی صورت کا نام کیا ہے؟
Answer: 21
21-38
قرآن پاک کی سب سے بڑی سورۃ سورۃ البقرہ اور سب سے چھوٹی سورۃ کا نام سورۃ الکوثر ہے.
Question: 22
مدنی سورتوں کی دو خصوصیات لکھیں
Answer: 22
22-38
1.عبادات: مدنی صورتوں میں عبادات ،یعنی نماز،روزہ،حج اور زکوٰۃ کے احکامات تفصیل سے بیان کئے گئے ہیں. 2.مدنی سورتوں میں جہاد کے احکامات ،شوق جہاد،مان غنیمت کی تقسیم و غیرہ کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے.
Question: 23
مکی اور مدنی سورتوں کے تعداد لکھیں.
Answer: 23
23-38
مکی سورتیں: 86 اور مدنی سورتیں 28 ہیں.
Question: 24
بنی اسرائیل کو دروازے سے کس طرح داخل ہونے کا حکم دیا گیا؟
Answer: 24
24-38
اللہ کریم کی طرف سے بنی اسرائیل کو دروازے سے انتہائی عاجزی،انکساری اور سر جھکانے کا حکم ہوا تھا لیکن اپنی فطری عادت کے مطابق تکبر کے دروازے سے داخل ہوئے.
Question: 25
قرآن کی دو ترتیبوں کے نام تحریر کریں.
Answer: 25
25-38
1.ترتیب نزولی: اس سے مراد وہ ترتیب ہے جس کے مطابق قرآن مجید نازل ہوا. 2.ترتیب توفیقی:اس سے مراد وہ ترتیب ہے جس کے مطابق لکھنے کا حکم اللہ نے نبی کریم(ص)کو دیا.
Question: 26
بنی اسرائیل کس نبی کی اولاد ہیں؟
Answer: 26
26-38
بنی اسرائیل حضرت یعقوب کا لقب تھا،آپ(ص) کی اولاد یعنی یہود کو بنی اسرائیل کہتے ہیں،قرآن کریم میں بنی اسرائیل کا ذکر بہت تفصیل سے ہے،اللہ نے ان پر بے پناہ نعمتیں اور اپنی مہربانیاں کیں لیکن انہوں نے ان کی ناقدری کی اور نافرمانیوں کی انتہا کر دی.جس پر اللہ کی مغضوب قوم قرار پائی.
Question: 27
بنی اسرائیل میں کتنے قبیلے تھے؟
Answer: 27
27-38
بنی اسرائیل کے 12 قبیلے تھے جو اللہ کے حکم سے پاننی کے حصولٌ کے لئے حضرت موسیٌ کے اپنا عصا پتھر پر مارنے کے عوض بارہ چشموں والے واقعے سے بھی ثابت ہوتے ہیں.
Question: 28
جنگ یمامہ کن کے عہد میں لڑی گئی؟
Answer: 28
28-38
جنگ یمامہ حضرت ابوبکر صدیق(ص) کے دور میں مسیلمہ کذاب نے( جھوٹے نبی ہونے کا دعویٰ کیاتھا ) لڑی گئی.جس میں بے شمار حفاظ صحابہ شہید ہوئے.
Question: 29
عہد رسالت کے چار کاتبین کے نام لکھیں.
Answer: 29
29-38
1.حضرت علی(رض) 2.حضرت امیر معاویہ(رض) 3.حضرت ابو ہریرہ(رض) 4.حضرت عبداللہ بن عمروبن العاص (رض)
Question: 30
اعجاز قرآن سے کیا مراد ہے؟
Answer: 30
30-38
قرآن کریم دین اسلام کی حقانیت کی ایسی دلیل ناطق ہے کہ اس کے سامنے بڑے بڑے مخالفین کی زبانیں کنگ ہوجاتی ہیں.قرآن مجید نے کفار کو چیلنج کیا ہے کہ اگر تمہیں اس میں کوئی شک ہے کہ یہ اللہ کا کلام نہیں ہے تو اپن طرف سے کوئی صورت اس جیسی لے آؤ.پھر فرمایا کوئی صورت نہ سہی کوئی ایک‌آیت ہی لے آو اور اپنے شیطانوں کو بھی ساتھ ملالاؤ.لیکن یقیناَ ہر گز تم ایسا نہیں کر سکو گے.
Question: 31
منافق کی دونشانیاں بتائیں.
Answer: 31
31-38
1.جب وعدہ کرے گا تو پورا نہیں کرے گا. 2.جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے گا.
Question: 32
حفاظت قرآن کے متعلق کسی ایک آیت کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 32
32-38
ترجمہ:"اور ہم نے ہی اس قرآن کا ذکر اتارا اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں.".
Question: 33
متقین کی دو خوبیاں بیان کریں.
Answer: 33
33-38
متقین کی پہلی صفت یہ ہے کہ وہ غیب پر ایمان لاتے ہیں. متقین کی دوسری صفت یہ ہے کہ وہ نماز قائم کرتے ہیں.
Question: 34
سورۃ کے لغوی معنی اور قرآن مجید کی سورتوں کی تعداد لکھیں.
Answer: 34
34-38
سورۃ کے لغوی معنی ہیں بلندی اور قرآن مجید کو صورتوں کی تعداد 114 ہے.
Question: 35
یہود مسلمانوں سے حسد کیوں کرتے ہیں؟
Answer: 35
35-38
یہود مسلمانوں سے حسد اس لئے کرتے تھے کہ حضور(ص) کی تشریف آوری پر شریعت موسوی منسوخ ہو چلی تھی، اور اب شریعت محمدی(ص) کا نفاذ‌ہونا تھا، اسی طرح مسلمانوں کا قبلہ بیت المقدس کے بجائے بیت اللہ شریف ہو گیا تھا،یہ سب وہ اسباب تھے جن کی بناء پر یہودی مسلمانوں سے حسد کرتے تھے.
Question: 36
مناقین کے لئے عذاب علیم کیوں ہے؟
Answer: 36
36-38
منافق لوگ اللہ اور آخرت پر ایمان لانے کا دعوی کرتے ہیں لیکن یہ مومن نہیں ہیں.یہ اللہ اور مسلمانوں کو دھوکہ دینے کو کوشش کرتے ہیں حالانکہ وہ خود دھوکہ کھا رہے ہیں.جس کا انکو علم ہی نہیں ہے ان کے دل میں مرض ہے جس کو اللہ نے اور بڑھا دیا ہے.
Question: 37
ضَرَبَ سے فعل مضارع لکھیں.
Answer: 37
37-38
ضَرَبَ سے فعل مضارع ہے یَضُرِبُ
Question: 38
نزول قرآن کی مدت تحریر کریں.
Answer: 38
38-38
نزول قرآن کی مدت تقریباَ 23 سال تھی.

12th Class Islamiat-elective Chapters Short Questions