You must sign in Login/Signup

New student? Register here

An important facility for 12th class students preparing for short questions education 12th class chapter 3 of BISE. Get hundreds of questions to prepare and get better marks in 12th education
Generic placeholder image

0

Our database contains a total of 0 questions for education Short Questions. You’ll prepare using this huge databank.

Question: 1
قومی تعلیمی پالیسی 1979 میں ہمہ گیر ابتدائی تعلیم کی پالیسی سے کیا مراد تھا؟
Answer: 1
1-35
???? ?????? ?????? 1979 ?? ????? 53???? ??? ?????? ??? ????? ???? ????? ??? ???? 47 ???? ??? ?? ?? ????? ?????? ??? ??? ?? ???? ??? ????? ?? ??? ?? ?????? ???? ???? ????? ?? 1987 ? ?? ??? ?????? ?? 1992? ?? ???? ??? ???? ???? ?? ????? ??? ???? ??.
Question: 2
پاکستان میں آج تک تعلیمی مقاصد کا حصول کیوں ممکن نہیں ہوسکا؟
Answer: 2
2-35
پاکستان میں تعلیمی پالیسیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ 1947ء سے اب تک جتنی بھی حکومتیں تبدیل ہوئیں سب نےاقتدار حاصل کرنے کے بعد تعلیمی پالیسی میں تبدیلی کو ضروری سمجھا جبکہ پالیسیوں کے مقاصد میں یکسانیت پائی جاتی ہے.تعلیمی پالیسی کے مقاصد کی پالیسی ہوتی ہے اور اسے حکومت بدلنے کے ساتھ تبدیل نہیں ہونا چاہیئے.تعلیمی مقاصد کے حصول کے لئے کئی منصوبہ بنائے گئے لیکن ان پر عمل درآمد نہ ہو سکا،اس لئے آج تک تعلیمی مقاصد کا حصول ممکن نہ ہوا.
Question: 3
قومی تعلیمی پالیسی 2010-1998 میں ابتدائی تعلیم کے لئے کیا پالیسی اپنائی گئی؟
Answer: 3
3-35
موجودہ پالیسی میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ ہر شہری کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے.2002ء تک داخلوں کی شرح %90 کرنے کا پروگرام بنایا گیا.اساتذہ کی تربیت اور موجودہ نظام کی خرابیاں دور کرنے کے لئے خصوصی پروگرام بنئے گئے.
Question: 4
پہلی تعلیمی کانفرنس کب اور کہاں منعقد ہوئی؟
Answer: 4
4-35
پہلی تعلیمی کانفرنس 27 نومبر 1974ء کو کراچی میں شروع ہوئی اور یکم دسبمر 1947 تک جاری رہی.
Question: 5
پاکستان میں آج تک تعلیمی مقاصد کا حصول ممکن کیوں نہیں ہو سکا؟
Answer: 5
5-35
پاکستان میں تعلیمی پالیسیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ 1947ء سے اب تک جتنی بھی حکومتیں تبدیل ہوئیں سب نےاقتدار حاصل کرنے کے بعد تعلیمی پالیسی میں تبدیلی کو ضروری سمجھا جبکہ پالیسیوں کے مقاصد میں یکسانیت پائی جاتی ہے.تعلیمی پالیسی کے مقاصد کی پالیسی ہوتی ہے اور اسے حکومت بدلنے کے ساتھ تبدیل نہیں ہونا چاہیئے.تعلیمی مقاصد کے حصول کے لئے کئی منصوبہ بنائے گئے لیکن ان پر عمل درآمد نہ ہو سکا،اس لئے آج تک تعلیمی مقاصد کا حصول ممکن نہ ہوا.
Question: 6
قومی تعلیمی پالیسیوں پر دو سطریں لکھیں.
Answer: 6
6-35
پاکستان کی تعلیمی پالیسیوں میں بانی پاکستان قائد اعظم کے فرمان کو ملحوظ رکھا گیا اور اسلامی نظریہ حیات کو مقاصد تعلیم بنیاد بناییا گیا.تمام پالیسیوں کے مقاصد میں عمومی طور پر یکسانیت پائی جاتی ہے.
Question: 7
قومی تعلیمی پالیسی 2010-1998 میں اسلامک ایجوکیشن کے لئے کیا پالیسی اپنائی گئی؟
Answer: 7
7-35
قرارداد مقاصد اور آئین پاکستان کی دفعہ 13 کے مطابق پہلی دفعہ یہ تعلیم کیا گیا کہ پاکستانی شہری کے لئے قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے،طلبہ کی اس کے مطابق تربیت ضروری ہے.اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے قرآن کی تعلیم کو تمام سطحوں اور درجوں میں لازمی قراردیا گیا.
Question: 8
1972-80 کی تعلیمی پالیسی میں میٹرک تک تعلیم مفت کر دی گئی.اس کےدو فوائد لکھیں.
Answer: 8
8-35
1972-80 کی تعلیمی پالیسی میں میٹرک تک تعلیم مفت کر دی گئی.اس کےدو فوائد درج ذیل ہیں 1.جوخاندان محدود مالی وسائل رکھتے ہیں.ان کے لئے بچوں کو تعلیم دلوانا آسان ہوگیا تھا. 2.ایسے بچے جو مالی مجبوریوں کی وجہ سے سکول نہ جاسکتے تھے،وہ بھی سکول جاسکیں گے.
Question: 9
پہلی تعلیمی کانفرنس میں جمہوریت اور شہریت کی تربیت کے سلسلے میں وزیر تعلیم فضل الرحمان نے کیا فرمایا؟
Answer: 9
9-35
پہلی تعلیمی کانفرنس میں جمہوریت اور شہریت کی تربیت کے سلسلے مین وزیر تعلیم فضل الرحمان نے فرمایا کہ شہری کے لئے اپنے حقوق وفرائض کا جاننا بہت ضروری ہے،کسی ایسے شخص کو ووٹ کے استعمال کا حق دینا جسے شہری کے حقوق فرائض کا علم نہ ہو ایسا ہی ہے جیسے بچی کے ہاتھ میں بارود دے دیا جائے.تعلیم کے لئے ضروری ہے کہ وہ جمہوریت کے چلانے کے لئے لوگوں میں احتساب کی قوت پیدا کرے.
Question: 10
پہلی تعلیمی کانفرنس میں اسوقت کے وزیرتعلیم فضل الرحمان نے اپنے صدارتی خطبے میں کیا فرمایا؟
Answer: 10
10-35
زیرتعلیم فضل الرحمان نے اپنے صدارتی خطبے میں فرمایا کہ وہ تعلیم میں روحانی عنصر کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں،اگر اس عنصر کو نظر انداز کر دیا جائے تو اس کے خطرناک اور تباہ کن نتائج برآمد ہونگے،جدید تعلیم کا المیہ دو جنگوں کی صورت میں نظر آیا.
Question: 11
قومی تعلیمی پالیسی 2010-1998 سے کیا مراد ہے؟
Answer: 11
11-35
مسلم لیگ کی حکومت 1997ء میں برسر اقتدار آئی تو وزیراعظم نوازشریف نے نئی تعلیمی پالیسی تشکیل دینے کا حکم دیا جس کا اعلان اس وقت کے وزیر تعلیم سید غوث علی شاہ نے مارچ 1998ء میا کیا.قومی تعلیمی پالیسی 2010-1998 کہلاتی ہے.
Question: 12
قومی تعلیمی پالیسی 1992 سے کیا مراد ہے؟
Answer: 12
12-35
اکتوبر 1990ء کے انتخابات کے نتیجے میں نوازشریف کی سربراہی میں مسلم لیگ کی حکومت اقتدار میں آئی.اس وقت کے وزیر تعلیم نے 1992ء میں نئی قومی تعلیمی پالیسی کا اعلان کیا.
Question: 13
تعلیمی پالیسی 2010-1998 کے مطابق تعلیم کے دو مقاصد بیان کریں.
Answer: 13
13-35
1.نصاب کو قرآن اور اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ڈھالنا. 2.ہر بچے کو یکساں طور پر تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا کرنا.
Question: 14
قومی پالیسی 1979 میں اردو زبان کے بارے میں کیا پالیسی بنائی گئی؟
Answer: 14
14-35
پاکستان کے آئین اور قائداعظم کے فرمان کے مطابق اردوکی حیثیت مسلم ہے.قومی تعلیمی پالیسی 1979 میں طے کیا گیا کہ 15سال کے اندر اردو کو دفتری زبان کے طور پر نافذ کر دیا جائے گا،لیکن عبوری عرصے میں انگریزی کو دفتری کاروبار چلانے کے لئے استعمال میں لایا جا سکتا ہے.
Question: 15
قومی تعلیمی پالیسی 80-1972 سے کیا مراد ہے؟
Answer: 15
15-35
دسمبر 1970 میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو ذولفقار علی بٹھو نے اس پالیسی کا اعلان کیا،اس پالیسی کے نفاذ کے وقت تمام پرائیوٹ اداروں کو قومی تحویل میں لے لیا گیا اور ملکی نظام تعلیم کے دوسرے پہلوؤں میں بہت سی تبدیلیاں تجویز کی گئی.
Question: 16
1947 کی تعلیمی کانفرنس کے نام قائداعظم کے پیغام کے 2 اہم نکات لکھیں.
Answer: 16
16-35
نکات درج ذیل ہیں: 1.دنیا میں ہونے والی تعلیمی ترقی پر نظر رکھنی چاہئیے. 2.تعلیم کے ذریعے نئی نسلکے کراد میں اعلیٰ صلاحیتیں پیدا کرنی چاہئیں.
Question: 17
ہمارے نظام تعلیم میں اسلامی نظریہ حیات کی اہمیت بیان کریں.
Answer: 17
17-35
پاکستان اسلامی نظریہ حیات کی بنیاد پر قائم ہوا،پاکستان کے حصول کا مقصد ہی یہ تھا کہ یہاں زندگی کے تمام شعبوں میں اسلامی نظریہ حیات کو نافذ کیا جائے.قیام پاکستان سے لے کر اب تک بننے والی تمام پالیسیوں میں اسلامی نظریہ حیات کو مقاصد تعلیم کی بنیاد بنایا گیا ہے.
Question: 18
قومی تعلیمی پالیسی 80-1972 میں نیشنک بک فاونڈیشن کے بارے میں کیا فیصلہ کیا گیا؟
Answer: 18
18-35
قومی تعلیمی پالیسی 80-1972 میں طے کیا گیا کہ کتب کا ایک ادارہ نیشنل بک فاونڈیشن قائم کیا جائے گا جو کتابوں کی تصنیف اور تا لیف اور ترجمہ اور اشاعت کا ذمہ دار ہوگا اور پاکستان پرنٹنگ رپوریشن اور اس ادارے کا حصہ بنادیاجائے گا.
Question: 19
قومی تعلیمی کمیشن 1959 نے کیا تجاویز پیش کیں؟نام لکھیں.
Answer: 19
19-35
1.رہنمائی اور مشاورت کا پرگرام 2.ڈگری پروگرام 3.امتحانی بورڈز 4.ٹیکسٹ بک بورڈ 5.نظام امتحانات 6.ذریعہ تعلیم.
Question: 20
قومی تعلیمی پالیسی 1979 سے کیا مراد ہے؟
Answer: 20
20-35
سابقہ حکومتوں کی طرح1977 میں جنرل ضیاءالحق نے حکومت سنبھالتے ہی تعلیمی حالات کا جائزہ لینے کے لئے ایک کانفرنس بلائی.وسیع پیمانے پر تعلیمی اصلاحات کے لئے تجاویز جمع کرنے کا اہتمام کیا گیا جن کی روشنی میں یہ پالیسی بنائی،وزیر تعلیم جناب محمد خان ہوتی نے 1979 مین ئی تعلیمی پالیسی شائع کروائی.
Question: 21
علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے آزاد ریاست کے بارے میں کیا فرمایا تھا؟
Answer: 21
21-35
علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے آزاد ریاست کے قیام پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ "اسلام کےایک تمدنی قوت کی حیثیت سے زندہ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ ایک مخصوص علاقے میں اس کی مرکزیت قائم ہو".
Question: 22
پہلی تعلیمی کانفرنس میں تعلیم کو لازمی قرار دینے کے بارے میں کیا فیصلہ کیا گیا؟
Answer: 22
22-35
پہلی تعلیمی کانفرنس نے ملک ہمیں گیر.لازمی اور مفت ابتدائی تعلیم کا انتظام کرنے کی سفارش کی اور کہا کہ ملک میں نا خواندگی، پسماندگی اور جہالت کے خاتمے لے لئے ہمہ گیر لازمی اور مفت ابتدائی تعلیم کا بندوبست نہایت ضروری ہے،ابتدائی تعلیم سے متعلقہ کمیٹی نے سفارش کی کہ ابتدائی تعلیم کی مدت پانچ سال ہو،جسے بعد میں بڑھا کر آٹھ سال کر دیا جائے.
Question: 23
قومی تعلیمی پالیسی 80-1972 میں نجی سکولوں اور کالجوں کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟
Answer: 23
23-35
???? ?????? ?????? 80-1972 ?????? ?? ??? ??? ????? 1972? ?? ??? ?? ???? ??? ???? ??? ??? ?????? 1974? ?? ???? ??? ???? ???? ????? ??? ?? ??? ???.?? ?????? ?? ?????? ?? ?????? ?????? ?? ????? ?????? ??? ????? ?????? ?? ??????? ??? ?? ??? ??? ?? ??? ?????? ?? ?????? ?? ???? ?????? ???? ??? ???? ??.
Question: 24
بانی پاکستان قائداعظم نے پہلی تعلیمی کانفرنس 1947 میں کیا فرمایا؟
Answer: 24
24-35
بانی پاکستان قائد اعظم نے پہلی تعلیمی کانفرنس میں فرمایا کہ"اپنی تعلیمی پالیسی اور پروگرام کو ایسے خطوط پر چلانا چاہئے جو ہمارے لوگوں کے مزاج کے مطابق ہو اور ہماری تاریخ اور ثقافت سے ہم آہنگ ہو".
Question: 25
قومی تعلیمی پالیسی 1992میں امتحانات کے بارے میں کیا پالیسی اپنائی گئی؟
Answer: 25
25-35
قومی تعلیمی پالیسی 1992 میں امتحانات کو بدعنوانیوں سے پاک کرکے اس کی اصلاح کا پروگرام بنایا گیا،یہ بھی طے کیا گیا کہ بورڈ اور یونیورسٹیوں میں پورے امتحانی نظام کو کمپیوٹر سے منسلک کر دیا جائے گا.
Question: 26
چھ سالہ منصوبہ 1951 پر مکمل طور پر عمل درآمد کیوں نہ ہو سکا؟
Answer: 26
26-35
1947 کی تعلیمی کانفرنس کی سفارشات پر عمل درآمد کے لئے 1951 میں چھ سالہ منصوبہ بنایاگیا.نئے تعلیمی ادارے کھولنے اور تعلیمی ترقی کے لئے نئے پراگراموں کے لئے تعلیمی اخراجات کا جو اندازه لگایا گیا،وسائل ان اخراجات کے متحمل نہیں ہو تھے.اس لئے اس منصوبہ پر مکمل عمل درآمد نہ ہو سکا.
Question: 27
پہلی تعلیمی کانفرنس میں تعلیم نسوان کے بارے میں کیا سفارشات پیش کی گئی؟
Answer: 27
27-35
پاکستان میں خواتین کی شرح خواندگی مردوں کے مقابلے بہے کم تھی.دیہات میں خواتین کی تعلیم نہ ہونے کے برابر نہ تھی.پہلی تعلیمی کانفرنس میں تعلیم نسواں کو خاص اہمیت دی گئی اور اس مسئلہ کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی.کمیٹی نے سفارش کی کہ لڑکیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں.ابتدائی مدارس میں لڑکوں اور لڑکیوں کو اکھٹی تعلیم دی جائے.
Question: 28
قیام پاکستان کے فوراَ بعد پاکستان کوکونسے مسائل درپیش تھے؟
Answer: 28
28-35
قیام پاکستان کے فوراً بعد نئی مملکت کو گونا گو مسائل درپیش تھے جن میں مہاجریں کی آبادکاری،پاکستان کا دفاع،کشمیر کا مسئلہ،حکومت کو چلانے کے لئے مادی مسائل کی کمی جیسے مسائل سرفہرست تھے.
Question: 29
قومی تعلیمی پالیسی 80-1972 میں پیپلز اورپن یونیورسٹی کا قیام کیوں عمل میں لایا گیا؟
Answer: 29
29-35
قومی تعلیمی پالیسی 80-1972 میں طے کیا گیا کہ دوسرے ممالک کی طرح ایک ایسی یونیورسٹی قائم کی جائے جو خط و کتابت،ریڈیو ور ٹی وی پروگراموں اور جزوقتی کلاسوں کی سہولتیں مہیا کرے گی.اس میں ایسے لوگوں کو تعلیمی سہولیات مہیا کی جائیں گی جو مختلف وجوہات کی بنا پر صبح کی کلاسز میں باقاعدہ تعلیم جاری نہیں کر سکتے.اب اس یونیورسٹی کا نام علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہے.
Question: 30
قومی تعلیمی پالیسی 1970 کب اور کیسے تیار کی گئی؟
Answer: 30
30-35
1969ء میں مارشل لاء لگا تو جنرل یحییٰ خاں کی حکومت برسر اقتدار آئی.اس نے ائیر مارشل نور خان کی سرپرستی میں تعلیمی تجاویز مرتب کرنے کے لئے ایک کمیٹی کا تقرر کیا،اس کمیٹی نے پورے ملک میں عام لوگوں سے رابطے کیے اور ایک نئی تعلیمی پالیسی کے لیے تجاویز مرتب کیں.عوامی حلقوں نے اس رپورٹ کا خیر مقدم کیا.
Question: 31
قومی تعلیمی کمیشن 1959 کب اور کیسے معرض وجود میں آیا؟
Answer: 31
31-35
اکتوبر 1958 ء میں فوجن انقلاب کے بعد فیلڈ مارشل ایوب خان نے تعلیم میں اصلاحات کے لئے تعلیمی کمیشن قائم کیا..کمیشن نے اس وقت کے سیکرٹری کی سربراہی میں اپنی رپورٹ اگست 1959ء میں صدر پاکستان کو پیش کردی.
Question: 32
قومی تعلیمی کمیشن 1959نے ٹیکسٹ بک بورڈ کے بارے میں کیا فیصلہ کیا؟
Answer: 32
32-35
قومی تعلیمی کمیشن 1959نے ٹیکسٹ بک بورڈ کے بارے میں کی کہ درسی کتب کی تیاری،طباعت اور تقسیم کے لئے ایک خود مختار اداراہ ٹیکسٹ بک بورڈ بنایا جائے.خلاصے اوع گائیڈیں وغیرہ غیر قانونی قرار دی جائیں اور ان کی اشاعت اور فروخت کو بھی غیر قانونی قرار دیا جائے.
Question: 33
قومی تعلیمی پالیسی 1979 میں مساجد سکول کی پالیسی کیا تھی؟
Answer: 33
33-35
اخراجات بچانے،مساجد اور انکے عملے سے فائدہ اٹھانے کے لیے پالیسی میں طے کیا گیا کہ مساجد سکول شروع کیے جائیں گے جن میں قرآن حکیم اور مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ ابتدائی تعلیم کے دوسرے مضامین شامل کئے جائیں گے،امام مسجد کی مدد کے لئے ایک تربیت یافتہ استاد کا تقرر عمل میں لایا جائے گا.
Question: 34
قومی تعلیمی کمیشن 1959 نے کیسا نظام امتحان ترتیب دیا؟
Answer: 34
34-35
قومی تعلیمی کمیشن 1959 نے طلبہ میں محنت کی عادت پیدا کرنے اور رٹہ بازی کی سخت مخالفت کی ور نظام امتحانات ازسرنو ترتیب دیا،کمیشن نے سفارش کی کہ 25 فیصد نمبروں کے لئے داخلی امتحان لئے جائیں 75 فیصد نمبروں کا امتحان یونیورسٹی لے.دونوں طرح کے امتحانات میں الگ الگ کامیابی ضروری ہو.امتحان میں کامیابی کے لئے ہر مضمون میں 40 فیصد نمبر ضروری ہوں اور پاس ہونے کے لئے مجموعی طور پر 50 فیصد،سیکنڈ ڈویزن کے لئے 60 فیصد اور فرسٹ ڈویزن کے لئے 70 فیصد نمبروں پر دی جائے .
Question: 35
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کا قیام کب عمل میں آیا؟
Answer: 35
35-35
1959ء کی تعلیمی پا لیسی میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی سفارش کی گئی تھی لیکن 80-1972 کی پالیسی کے تحت اس کا قیام عمل میں آیا.

12th Class Education Chapters Short Questions