You must sign in Login/Signup

New student? Register here

An important facility for 12th class students preparing for short questions education 12th class chapter 4 of BISE. Get hundreds of questions to prepare and get better marks in 12th education
Generic placeholder image

0

Our database contains a total of 0 questions for education Short Questions. You’ll prepare using this huge databank.

Question: 1
معیار تعلیم سے کیا مراد ہے؟
Answer: 1
1-35
معیار تعلیم سے مراد تعلیم اور تعلیمی عمل میں شامل تمام عناصر کی خوبیاں اور صفات کی تعداد ان کی پائیداری کے ایک ایسے موازنے کانام ہے جو کم ازکم طے شدہ ہندی یا صفاتی سطح سے کیا جاتا ہے.
Question: 2
نظم و ضبط کی اہمیت کیا ہے؟
Answer: 2
2-35
کسی بھی گھت معاشرے اور ملک کو کامیابی سے چلانے کے لئے نظم و ضبط ایک لازمی عنصر ہے،زندگی کے معاملات انفرادی ہوں یا اجتماعی نظم و ضبظ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں.ہم جب کوئی کام کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ایسا کرنے کے لئے بعض اصولوں اور قوانین کی پابندی کرنی پڑتی ہے جن میں ہماری مرضی کا عمل دخل بہت کم ہوتا ہے.
Question: 3
اولاد کی تربیت میں عورت کا کیا کردار ہے؟
Answer: 3
3-35
ماں کے قدموں کے نیچے جنت کا ہونا بھی اسی وجہ سے ہےکہ اولاد کی تعلیم و تربیت میں ماں کا کردار باپ کی نسبت زیادہ ہے کیونکہ ماں آنے والی نسلوں کی تربیت کرتی ہےاور ہماری نسلوں کی اچھی تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ہماری مائیں پڑھی لکھی ہوں،ماں کی گود بچے کی تعلیم کا ابتدائی گہوارہ ہوتی ہے.
Question: 4
یونیسکو کے مطابق خواندگی سے کیا مراد ہے؟
Answer: 4
4-35
یونیسکو کے مطابق کسی زبان میں سمجھ بوجھ کر کم ازکم ایک پیراگراف پڑھنا،لکھنا اور بیان کرنا خواندگی کہلاتا ہے.
Question: 5
مفلس سے کیا مراد ہے؟
Answer: 5
5-35
معاشی صورتحال کی بین الاقوامی تعریف کے مطابق ایک ڈالر فی کس روزانہ کمانے والا شخص نہ صرف غریب بلکہ مفلس کہلاتا ہے .
Question: 6
پاکستان میں ناخواندگی میں آبادی میں اضافے کا کرادار کیا ہے؟
Answer: 6
6-35
پاکستان میں ناخواندگی کی سب سے بڑی وجہ آبادی میں تیز رفتاری سےاضافہ ہے،ملک میں شرح خواندگی میں سالانہ ایک فیصد اضافہ ہوتا ہے جبکہ آبادی کی شرح میں اضافہ دو فیصد کے قریب ہے.آنادی کے بڑھنے سے اقتصادی اور معاشرتی وسائل پر دباؤ بڑھتا ہے جس کی وجہ سےپوری آبادی کے لئے تعلیمی سہولتیں فراہم نہیں ہو سکتیں.
Question: 7
شرح اضافہ آبادی پر کنٹرول کیوں ضروری ہے؟
Answer: 7
7-35
سکول جانے والی عمر کے 15 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ داخل ہونے والے بچوں میں سے تقریباَ نصف پرائمری پاس کرنے سے پہلے ہی چھوڑ جاتے ہیں،اگر چہ حکومت اپنی تمام تر کوشش کر رہی ہے کہ سکول جانے کی عمر کے تمام بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیا جائے لیکن تیز رفتار شرح اضافہ آبادی کے باعث وسائل پردباؤ برھتا جارہا ہے.اس لئے شرح اضافہ آبادی پر بھی کنٹرول کی ضرورت ہے.
Question: 8
تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط سے کیا مراد ہے؟
Answer: 8
8-35
تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط سے مراد ان اداروں کے طے شدہ اصولوں اور قوانین پر پوری طرح عمل کیا جائے اور کوئی بھی ان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی مرضی نہ کرے.
Question: 9
معیار تعلیم کے ہندسی یا عددی پہلو سے کیا مراد ہے؟
Answer: 9
9-35
ہم طلبہ کے حاصل کردہ انفرادی یا اجتماعی نمبروں،ان کی اوسط اور فیصد،مختلف مضامین میں حاصل کردہ نمبروں کی بنا ہر سکولوں اور اساتذہ کے معیار تدریس کا اندازہ لگاتے ہیں لیکن یہ معیار تعلیم کو جاننے کا ہندسی یا عددی پہلو ہے جس کی بنیاد پر معیار تعلیم کا حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا.
Question: 10
پاکستان کا اعلی طبقہ تعلیم کو عام کرنے کے حق میں نہیں-کیوں؟
Answer: 10
10-35
پاکستان کا اعلیٰ طبقہ ان،امیر،جاگیرداروںموڈیروں،سرداروں ،صنعت کاروں اور نوکر شاہی کا ہے جو ایک طرف تو ملک کے زیادہ تر پیداواری وسائل پر قابض ہے اور دوسری طرف اپنے زیراثر علاقوں اور لوگوں میں تعلیم عام کرنے کے حق میں نہیں ہے.وہ اپنے اثرورسوخ اور اختیارات کی وجہ سے مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے فروغ تعلیم میں رکاوٹ پیدا کرتے رہتے ہیں تاکہ معاشرے میں ان کی بالادستی قائم رہ سکے.
Question: 11
لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کم ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟
Answer: 11
11-35
علاقائی اور قبائلی ثقافت اور رسم و رواج نے تعلیم نسواں کو بہت زیادہ متاثر کیا.اس کے علاوہ تعلیم کے شعبے میں صنفی عدم مساوات کے باعث عورتوں اور شرح خواندگی میں فرق ہے.
Question: 12
ملک کی ترقی میں تعلیم یافتہ افراد کے کرادر پر دو جملہ لکھیں.
Answer: 12
12-35
ملک کی ترقی میں تعلیم یافتہ افراد کے کرادر پر دو جملے درج ذیل ہیں: 1.کسی قوم یا ملک کی ترقی کے لئے اسکے افراد کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے. 2.تعلیم یافتہ افراد ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں.
Question: 13
اداروں میں نظم وضبط کی کمی میں استاد کا بھی کوئی کردار ہے؟
Answer: 13
13-35
استاد ہمارے کی معاشرہ کا اہم حصہ ہیں.معاشرے میں پائے جانے والی تمام خوبیاں اور خامیاں لئے ہوئے تمام وہ نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے ذمہ دار ہیں،طلبہ کی شخصیت سازی اور اخلاقی تربیت بھی اساتذہ کی ذمہ داری ہے.
Question: 14
تعلیم نسواں کیوں اہم ہے؟
Answer: 14
14-35
دنیا کے تمام قدیم اور جدید معاشروں کی ترقی میں عورتیں مردوں کے ساتھ برابر کی شریک ہیں،ان کے بغیر معاشرے کا وجود ممکن نہیں ہے،علم حاصل کرنا جتنا مردوں کے لیے لازمی ہے اتنا ہی عورتوں کے لیے بھی لازمی قراردیاگیا ہے.
Question: 15
اعلیٰ طبقہ سے کیا مراد ہے؟
Answer: 15
15-35
پاکستان کی آبادی کا ایک چھوٹا لیکن موثر طبقہ ،جاگیرداروں،وڈیروں کا ہے کو کہ اوعلی طبقہ شمار کیا جاتا ہے.
Question: 16
تعلیمی ماحول میں بہتری کا بہتر تعلیمی معیار سے کیا تعلق ہے؟
Answer: 16
16-35
خواندگی کو بڑھانے اور ملک میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لئے تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے.ہم تعلیم کو جس قدر پر کشش بنائیں گے لوگ اس کے حصول کی طرف زیادہ مائل ہوں گے.تعلیمی ماحول میں بہتری سے ہی معیار بہتر ہوگا.
Question: 17
معیار تعکیم جانچنے کے صفاتی پہلو سے کیا مراد ہے؟
Answer: 17
17-35
لوگ عام طور پر مختلف معاملات اور سرگرمیوں سے طلبہ،اساتذہ اعر تعلیمی اداروں کے معیار کا اندازہ لگاتے ہیں ان کو بہت بہتر بہتر بہتر درمیانہ اور درمیانے سے کم یا خراب کا نام دیتے ہیں.ایسا کرنا بھی دراصل معیار کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار ہے جو معیار تعلیم جانچنے کا صفاتی پہلو ہے.
Question: 18
تارک مدرسہ سے کیا مراد ہے؟
Answer: 18
18-35
تارک مدرسہ سے مراد ایسا طالب علم ہے جو اپنی ذہنی پسماندگی یا کسی سماجی ،نفسیاتی یا اقتصادی و جوہات کے باعث کسی بھی درجہ میں تعلیم ادھوری چھوڑدیتا ہے اور سکول سے اپنا تعلیمی رابطہ منقطع کر لیتا ہے.
Question: 19
بدنظمی کی کوئی مثال پیش کریں.
Answer: 19
19-35
ٹریفک کے قوانین میں سرخ سگنل کے روشن ہونے کی صورت میں سڑک پار کرنا منع ہے،ایک قانون اور ایک اصول ہے جس کی خلاف ورزی کرنا اور اپنی مرضی کرنا بدنظمی ہے.
Question: 20
لوگوں کی ذاتی مجبویوں اور مسائل کا ترک مدرسہ میں کیا کردار ہے؟
Answer: 20
20-35
بعض اوقات لوگوں کی ذاری مجبوریوں اور مسائل بھی بچوں کے سکول چھوڑنے کو باعث ہوتی ہے جن میں والدین کے باہمی جھگڑے،بچوں کی بیماری،سکول کی وردی کا نہ ہونا سمیت دیگر شامل ہیں.
Question: 21
کسی بھی ملک یا معاشرے کے تعلیمی معیار کی کون کون سی صورتیں ہو سکتی ہیں؟
Answer: 21
21-35
کسی بھی ملک یا معاشرے کے تعلیمی معیار کی تین صورتیں ہو سکتی ہیں.پہلی یہ کہ تعلیمی معیار میں بہتری آجائے،دوسری تعلیم کا معیار گر جانا اور تیسری اس کی ایک ہی سطح پر برقرار رہنا.
Question: 22
تعلیمی اداروں میں داخلوں کی صورتحال کیا ہے؟
Answer: 22
22-35
پاکستان میں شرح خواندگی 1970ء سے 2012 تک کے عرصے میں 21 فیصد سے بڑھ کر 58 فیصد ہوگئی ہے اور پرائمری سے لے کر اعلی تعلیم کی سطح پر داخلوں میں اضافہ ہواہے لیکن اس کے ساتھ یہ بھی درست ہے کہ آبادی میں تیزرفتار اضافہ کے باعث سکول اور کالجوں پر داخلوں کے لئے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے.
Question: 23
پاکستان میں 1981 کی مردم شماری کے مطابق خواندگی سے کیا مراد ہے؟
Answer: 23
23-35
پاکستان میں 1981 کی مردم شماری کے مطابق کسی زبان میں لکھی ہوئی تحریر کو پڑھنا ،خط لکھنا اور زور مرہ زندگی میں معمولی حساب کر لینا خواندگی کہلاتا ہے.
Question: 24
فی کس آمدنی کا معیار زندگی سے کیا تعلق ہے؟
Answer: 24
24-35
تعلیمی ترقی میں ملک کے معاشی حالات کے ساتھ ساتھ انفرادی سطح پر لوگوں کی معاشی حیثیت کا بھی براہ راست تعلق ہوتا ہے کہ ان کی فی کس آمدنی کیا ہے؟کئی ترقیاتی ممالک کی فی کس آمدنی آج سے 30 سال پہلے پاکستان کی فی کس آمدنی کے برابر تھی،لیکن آج یہ شرح پاکستان سے 27 گناہ زیادہ ہو چکی ہے اور معیار زندگی دوگناہ زیادہ اچھا ہے.
Question: 25
اکنامک سروے آف پاکستان کے 04-2002ء کے مطابق پرائمری سطح پر کارجہ کی رپورٹ کیا ہے؟
Answer: 25
25-35
اکنامک سروے آف پاکستان کے 04-2002ء کے مطابق پرائمری سطح پر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ میں سے نصف سے زیادہ بچے دو تین سالوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر سکول چھوڑ جاتے ہیں .
Question: 26
کیا مخلوط تعلیم نے تعلیم نسواں کو متاثر کیا؟
Answer: 26
26-35
اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مخلوط تعلیم بھی معاشرتی نقطہ نظر سے زیادہ والدین کی اقدار اور روایات سے مطابقت نہیں رکھتی اس لئے وہ اپنی بچیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے سے گریز کرتے ہیں.
Question: 27
ترقی یافتہ ممالک خواندہ کسے کہتے ہیں؟
Answer: 27
27-35
ترقی یافتہ ممالک میں دو افراد خواندہ کہلاتے ہیں جو پانچویں جماعت میں پاس شدہ طالب علم کی سطح کے مطابق ہوں.
Question: 28
ترک مدرسہ میں لوگوں کے تعلیم کے بارے میں لوگوں کے عمومی رویے کا کیا کردار ہے؟
Answer: 28
28-35
بچوں کے سکول چھوڑنے کی ایک عام وجہ تعلیم کے بارے میں لوگوں کی یہ سوچ ہے کہ تعلیم حاصل کرنا وقت کا ضیاع ہے کیونکہ تعلیم حاصل کرنے سے ملازمت نہیں ملتی اور دوسری طرف تعلیم یافتہ بچی محنت مزدوری کرنے کو عار سمجھتا ہے.
Question: 29
غریب طبقہ تعلیم کو وقت کا ضیاع کیوں خیال کرتا ہے؟
Answer: 29
29-35
پاکستان میں تعلیم کا معیار بہت اچھا نہیں اور نہ ہی موثر انداز میں تعلیمی منصوبہ بندی کی گئی ہے جو لوگوں کے تعلیم کی طرف عمعومی رویے کو بہتر بنا سکے بلکہ تعلیم یافتہ ت روزگاروں نے عام لوگوں کوتعلیم کی اہمیت سے غافل کر دیا ہے.
Question: 30
پاکستان میں عورتوں کی تعلیمی صورتحال کیسی ہے؟
Answer: 30
30-35
کسی بھی معاشرے کے نصف حصے کے معاشرتی اور معاشی ترقی سے الگ رہنے سے مکمل ترقی کا تصور ممکن نہیں ہے.پاکستان میں اب تک عورتوں کو مردوں کے برابر تعلیمی ترقی کے مواقع دستیاب نہیں رہے اور ان کو تعلیمی سہولتیں بھی مردوں کے مقابلے کم حاصل رہی ہیں.
Question: 31
کیسا معیار تعلیم قابل قبول نہیں ہوتا؟
Answer: 31
31-35
یہ بات بطور خاص یاد رکھنا ضروری ہے کہ معیار تعلیم دراصل ،اساتذہ اور تعلیمی اداروں لہ کارگردگی،صلاحیت ،استعداد اور اکتساب کی کم سے کم حد جس کی زیادہ حد کا تعین نہیں کیا جا سکتا،ہاں ان سے کم ہونے کی صورت میں معیار تعلیم کے گرنے کا اشارہ ہوتا ہے جو قابل قبول نہیں ہوتا.
Question: 32
پاکستان میں ناخواندگی میں غربت کا کیا کردار ہے؟
Answer: 32
32-35
سماجی اور معاشی لحاظ سے ملک میں غریب طبقہ عددی لحاظ سے سب سے بڑا ہے جو اپنی قلیل اور محدور آمدنی کے باعث اپمے بچوں کو تعلیم دلوانے کے بجائے کہیں کام پر لگانے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں.زیادہ ترلوگ تعلیم کو اپنی بنیادی ضرورت تسلیم نہیں کرتے.
Question: 33
تارک مدرسہ اور ترک مدرسہ میں کیا فرق ہے؟
Answer: 33
33-35
بعض طلبہ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی تعلیم مکمل کئے بغیر ہی سکول چھوڑ دیتے ہیں،یہ طلبہ نہ تو اپنے سکول سے کوئی سرٹیفیکٹ حاصل کرتے ہیں نہ ہی کسی اور سکول میں داخلہ لیتے ہیں.یہ بچے پہلی سے پانچویں جماعت کے درمیان تعلیم کو خیر آباد کہ دیتے ہیں،ایسے طلبہ کو تارک مدرسہ اور ایسی صورتحال کو ترک مدرسہ کا نام دیا جاتا ہے.
Question: 34
قدامت پسندی تعلیم نسواں کو کیسے متاثر کر رہی ہے؟
Answer: 34
34-35
پاکستانی معاشرہ رسوم و رواجات میں جکڑا ہوا ہے،خود ساختہ اقدار اور قبائلی روایات افراد کی زندگی خصوصاً خواتین کی زندگی پر بچپن سے لے کر بڑھاپے تک اثرانداز ہوتی ہے،ان ہی رویوں اور اقدار کے باعث عورتوں کی تعلیم کو وقت اور پیسے کا ضیاع سمجھاجاتا ہے.
Question: 35
کس قسم کا نصاب معیار تعلیم کی پستی کا باعث بنتا ہے؟
Answer: 35
35-35
تعلیمی معیار پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والے عوامل میں سے ایک نصاب ہے. ہم اپنے طلباء اور اساتذہ کی کارگردگی کو کیسا اور کس مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں نصاب اسی کا آئینہ دار ہو تا ہے،نصاب میں دیئے گئے مقاصد اور مواد ہی تعلیمی معیار کا تعین کرتے ہیں.

12th Class Education Chapters Short Questions