You must sign in Login/Signup

New student? Register here

An important facility for 12th class students preparing for short questions education 12th class chapter 5 of BISE. Get hundreds of questions to prepare and get better marks in 12th education
Generic placeholder image

0

Our database contains a total of 0 questions for education Short Questions. You’ll prepare using this huge databank.

Question: 1
تعلیمی انتظام و انصرام پر مختصر نوٹ لکھیں.
Answer: 1
1-40
ملک میں ضرورت کت مطابق نئے تعلیمی اداروں کے قیام،نصاب سازی،تربیت اور اساتذہ ،امتحان اور جائزہ جیسے امور کی انجام دہی وفاقی صوبائی اور ضلعی حکومتوں کی ذمہ داری ہے،تعلیم انتظام و انصرام کی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے حکومتیں مختلف ادارے قائم کرتی ہیں جو مختلف سطحوں اور مختلف پہلوؤں سے فرغ تعلیم کے عمل میں حکومتوں کا ہاتھ بٹا ہیں.
Question: 2
چانسلر اور پرو چانسلر میں کیا فرق ہے؟
Answer: 2
2-40
ہر صوبے کا گورنر اپنے صوبے میں قائم تمام یونیورسٹیوں کا چانسلر ہوتا ہے،جب کہ صوبائی وزیر تعلیم عہدے کے اعتبار سے صوبائی یونیورسٹیوں کا پروچانسلر ہوتا ہے.
Question: 3
نصاب کی تدوین کیسے کی جاتی ہے؟
Answer: 3
3-40
قومی شعبہ تدوین کے ذمہ پہلی سے بارہویں جماعت کے نصاب کی تیاری کے لیے ااس کے مختلف پہلووً پر تحقیق کرنا تحقیقی مقا لے ترتیب دینا اور ان کے نتائج اور سفارشات کی اشارت کرنا ہے.
Question: 4
صوبائی سیکرٹری تعلیم کے فرائض بیان کریں.
Answer: 4
4-40
صوبائی سیکرٹری تعلیم کے اختیارات و فرائض کم و بیش ہی ہیں جو وفاقی سیکرٹری تعلیم کے ہوتے ہیں،صوبائی سیکرٹری تعلیم وفاقی سیکرٹری سے رہنمائی و ہدایت حاصل کرتا ہے.جس طرح مرکزی وزارت تعلیم کے مختلف شعبے اور ان میں افسران وماتحت عملہ متعین ہے.
Question: 5
ضلعی ناظم تعلیم کے سلسلے میں کیا فرائض سر انجام دیتا ہے؟
Answer: 5
5-40
ضلعی ناظم اپنے ضلعی میں صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی تعلیمی پالیسیوں اور فیصلوں پر عمل کروانے کا ذمہ دار ہوتا ہے.اس کی مدد کے لئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر کا عہدہ قائم کیا گیا.
Question: 6
ہمارے ملک میں ثانوی اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کا فریضہ کون سا محکمہ سرانجام دیتا ہے؟
Answer: 6
6-40
????? ??? ??? ????? ??? ????????? ?? ?????? ???????? ?????? ???? ???? ??.?? ?? ??? ???? ?????? ???? ?? ????? ?????? ??? ??????? ?????? ?? ???? ????? ????? ?? ????? ????? ?????? ?? ??? ????? ???? ???.
Question: 7
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فرائض بیان کریں.
Answer: 7
7-40
یونیورسٹیوں کے تمام تعلیمی اور مالی معاملات کی نگرانی،رہنمائی ور مدد کے لئے وفاقی سطح پر ہائر ایجوکیشن کمیشن قائم کیا گیا،یہ کمیشن اپنے چیئرمین کی نگرانی میں حکومت کی پالیسی کے مطابق یونیورسٹیوں کو مختلف تعلیمی منصوبوں اور تحقیقات کے لئے فنڈ مہیا کرتا ہے.طلبہ اور اساتذہ کو اعلیٰ تعلیم کے لئے وظائف فراہم کرنا بھی اسی کمیشن کے فرائض میں شامل ہے.
Question: 8
قومی شعبہ تدوین و نصاب کے تین مقاصد بیان کریں.
Answer: 8
8-40
قومی شعبہ تدوین و نصاب کے تین مقاصد بدرج ذیل ہیں: 1.قونمی تعلیمی پالیسی مرتب کرنا اور اس کے عمل درآمد کے لیے صوبوں کی رہنمائی کرنا. 2.دوسرے ممالک کے نصاب کا جائزہ لینا تاکہ نصاب کا بین الا اقوامی معیار قائم ہو سکے. 3.تمام مضامین کے نصاب کی تدوین کے لئے تحقیق کرنا اور سفارشات مرتب کرنا.
Question: 9
حکومت کیسے نصاب سازی کرتی ہے؟
Answer: 9
9-40
پاکستان میں پہلی جماعت ے لے کر بارہویں جماعت تک قومی نصاب تعلیم کے مطابق تیاری حکومتی ذمہ داری ہے،حکومت صوبائی ٹیکسٹ بک بورڈ کی مدد سے طلبہ کے لئے درسی کتب کی فراہمی کا بندوبست کرتی ہے.نصاب کی تیاری سے کر کر کتابوں کی تیاری اور پھر انہیں طلبہ تک پہچانے کے لئے سرکاری اداروں اور افراد کے ساتھ غیر سرکاری ادارے اور افراد بھی شریک ہوتے ہیں.
Question: 10
صوبوں میں محکمہ تعلیم کے مختلف شعبے کونسے ہیں؟
Answer: 10
10-40
1.ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن 2.ثانوی اور اعلیٰ تعلیمی بورڈ÷فنی تعلیمی بورڈ 3.صوبائی ٹیکسٹ بک بورڈ 4.ادارہ ترقی نصاب و تحقیق
Question: 11
نصاب سازی کی اہمیت بیان کریں.
Answer: 11
11-40
تمام علمی اور فنی تصورات و تجربات،کملہ ادبی معاشرتی اور تفریحی لوازمات نصاب ہی کا حصہ ہیں.نصاب اور اس سے متعلق درسی مواد کے ان انتخاب ،تنظیم اور تیاری کے لیے ضروری ہے کہ تعلیم کے لئے طے شدہ مقاصد کو پیش نظر رکھا جائے.
Question: 12
ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر سے کیا مراد ہے؟
Answer: 12
12-40
"تعلیم سب کے لئے" کے منصوبے کے تحت ہر ضلع میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کا عہدہ بھی قائم کیا گیا ہے جو اپنے اپنے ضلع میں خواندگی کو عام کرنے اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں.
Question: 13
صوبے میں تعلیم کانفرنس اور سیمینار کیوں منعقد کیے جاتے ہیں؟
Answer: 13
13-40
صوبے میں معیار تعلیم بلند کرنے،تعلیمی اصلاحات کے نافذ کرنے،تعلیمی تقاضوں اور ضروریات کا جائزہ لینے،انہیں جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے ،تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں تبدیلیاں کرنے اور تجاویز اور سفارشات پیش کرنے کے لئے تعلیمی کانفرنس اور سیمینار منعقد کئے جاتے ہیں.
Question: 14
تدوین نصاب و ترقی تحقیق،مرکز تو سیع تعلیم کا عملہ کن ارکان پر مشتمل ہوتا ہے؟
Answer: 14
14-40
تدوین نصاب و ترقی تحقیق،مرکز تو سیع تعلیم کا عملہ درج ذیل ارکان پر مشتمل ہوتا ہے. 1.مختلف مضامین کے ماہر 2.ڈپٹی ڈائر یکٹر توسیع تعلیم 3.ڈپٹی ڈائریکٹر تدوین نصاب و تحقیق 4.دفتر کا دیگر عملہ.
Question: 15
ماہرین مضامین کیا کام سرانجام دیتے ہیں؟
Answer: 15
15-40
مختلف مضامین کےما ہرین،اپنے اپنے مضامین کے نصاب اور اس کے ابلاغ کو زیادہ موثر بنانے کے لئے تحقیق اور علمی کام سر انجام دیتے ہیں.
Question: 16
ای ڈی او ایجوکیشن آفیسر کی مدد کے لئے کون سے آفیسر ہوتے ہیں؟
Answer: 16
16-40
ای ڈی او ایجوکیشن آفیسر کی مدد کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی تقرری کی جاتی ہے،ان کی تعداد عموماً تین ہوتی ہے کو اس طرح سے ہوتے ہے. 1.ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ابتدائی تعلیم) 2.ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ثانوی تعلیم) 3.ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(کالجز)
Question: 17
کیا سرکاری اور پرائیوٹ سکول کے نصاب میں کوئی فرق ہے؟
Answer: 17
17-40
پرائیوٹ تعلیمی ادارے الگ الگ اداروں کی شائع کردہ کتب استعمال کرتے ہیں.بسا اوقات یہ کتب مضمون وار سیریز کی صورت ہوتی ہے ہر سکول اپنی ضروریات اور اپنے سکول میں زیر تعلیم طلبہ اور ان کے والدین کی خواہشات کے مطابق سرکاری یا پرائیوٹ ازاعتی اداروں کی تیار کردہ درستی کتب استعمال کرتا ہے.
Question: 18
نفاذ نصاب میں قومی اداروں کے کردار پر نوٹ لکھیں.
Answer: 18
18-40
نفاذ میں پہلا مرحلہ قومی نصاب کے مطابق درسی کتب،رہنمائی،اساتذہ اور دیگر مواد کی تیاری اور طباعت ہوتا ہے.اس میں قومی شعبہ تدوین نصاب،صوبائی نصاب بیورو اور ٹیکسٹ بک بورڈ حصہ لیتے ہیں.نفاذ کے نصاب کا دوسرا مرحلہ نصاب کی تدریس کے لئے تدریسی طریقوں کا انتخاب،ضروری تدریسی معاونات کی تیاری اور ان کے مطابق اساتذہ کی تربیت کا ہے.
Question: 19
یونیورسٹیوں سے کیا مراد ہے؟
Answer: 19
19-40
ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے بلک اور پرائیوٹ سیکٹر میں یونیورسٹیاں قائم ہیں.پچھلے چند سالوں میں ان یونیورسٹیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا.یونیورسٹیاں بنیادی طور پر خود مختار تعلیمی ادارے ہیں جو تعلیمی اموع میں فیصلے کرنے کے حوالے سے اپنی پالیسیاں مرتب کرسکتے ہیں.
Question: 20
وفاقی وزارت تعلیم کے کم ازکم تین شعبوں کے نام لکھیں.
Answer: 20
20-40
1.وفاقی ادارای تدوین نصاب 2.کالج آف ایجوکیشن 3.ایلیمنٹری کالجز آف ایجوکیشن.
Question: 21
تعلیم بالغاں جیسے پروگرام کیوں اہم ہیں؟
Answer: 21
21-40
ملک میں شرح خواندگی میں اضافے کے لئے تعلیم بالغاں کے موثر پروگرام ضروری ہیں.مرکزی سطح پر خواندگی کمیشن قائم ہے لیکن صوبوب میں محکمہ تعلیم کے تعاون سے تعلیم بالغاں کے پروگراموں کو موثر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے
Question: 22
صوبائی محکمہ تعلیم کا سربراہ کون ہوتا ہے؟
Answer: 22
22-40
صوبائی محکمہ تعلیم کا سربراہ صوبائی وزیر تعلیم ہوتا ہے،اس کے بعد صوبائی سیکرٹری تعلیم کا درجہ ہوتا ہے.
Question: 23
مراکز توسیع تعلیم کے کم ازکم تین وظائف درج کریں.
Answer: 23
23-40
1.سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ کی تربیت اور تدریسی معاملات کی تحقیق کرنا. 2.صوبائی سطح پر نصاب کے بارے میں تحقیق کرنا. 3.وفاقی وزارت تعلیم کی ہدایت کے مطابق نصاب تعلیم مرتب کرنا اور اس کو متوازن بنانا.نیز اس کی اصلاح کرنا.
Question: 24
ںصاب سازی میں صوبوں کا کیا کردار ہے؟
Answer: 24
24-40
18ویں آئینی ترمیم کے بعد نصاب سازی کا اختیار صوبوں کو منتقل کر دیا گیا ہے اور اب یہ صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پہلی سے بارہویں جماعت تک کی نصاب سازی کا کام سر انجام دیں.تدوین ںصاب اور درسی کتب کی تیاری میں صوبے اپنی اقدار ،روایات،سماجی و معاشرتی ضروریات اور جعرافیائی خدونخال کے مطابق نصاب سازی کرنے میں بااختیار ہیں.
Question: 25
صوبائی محکمہ تعلیم کن خودمختار نیم خود مختار اداروں کی نگرانی کرتا ہے؟
Answer: 25
25-40
تعلیم کے فروغ کے لیے مختلف صوبے میں مختلف خود مختار اور نیم خود مختار ادارے کام کرتے ہیں .ان میں ٹیکسٹ بک بورڈ،امتحانی بورڈز،نظامت تعلیماے،یونیورسٹٰیاں اور تربیت اساتذہ شامل ہیں.
Question: 26
نصاب کے نفاذ میں پہلے مرحلہ سے کیا مراد ہے؟
Answer: 26
26-40
نصاب سازی کی تکمیل کے بعد نصاب کے نفاذ کا مرحلہ آتا ہے.نفاذ میں پہلا مرحلہ قومی نصاب کے مطابق درستی کتب،رہنمائی اساتذہ اور دیگر مواد کی تیاری اور طباعت کا ہوتا ہے.اس میں قومی شعبہ تدوین نصاب،صوبائی نصاب بیورو اور ٹیکسٹ بک بورڈ حصہ لیتے ہیں.
Question: 27
ملک میں تعلیم کے فروغ اور یکساں معیار تعلیم قائم رکھنے کے لیے صوبائی سطح پر کون سے ادارے ہیں؟
Answer: 27
27-40
ملک میں تعلیم کے فروغ اور یکساں معیار تعلیم رکھنےکے لئے صوبائی سطح پر تدوین و ترقی تحقیق،مرکز توسیع تعلیم کے ادارے قائم ہیں
Question: 28
نصاب سازی کرتے وقت دوسرے ممالک کے نصاب کا جائزی کیوں لیا جاتا ہے؟
Answer: 28
28-40
شعبہ تدوین نصاب کے فرائض میں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے نصاب کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ لینا بھی شامل ہے تاکہ اس کی روشنی میں میں اہنے نصاب پر اپنی قومی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق نظرثانی کی جاسکے .
Question: 29
تعلیم کے بنیادی مقاصد کیا ہیں؟
Answer: 29
29-40
بنیادی طور پر تعلیم کا مقصد معاشرتی زندگی کی تشکیل نو،تہذیبی ورثے کا تحفظ اور اس کی اگلی نسل تک منتقلی ہے.افراد معاشرہ کی بنیاد ضروریات کی تکمیل کرنا بھہ تعلیم کے مقاصد میں شامل ہیں.
Question: 30
قومی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم کی کیا ذمہ داری ہے؟
Answer: 30
30-40
وفاقی حکومت قومی تعلیمی پالیسی مرتب کرتی ہے جبکہ صوبائی محکمہ تعلیم اپنے صوبے میں اس پالیسی کے عمل درآمد کروانے کا ذمہ دار ہوتا ہے.صوبائی محکمہ تعلیم اپنے صوبے کی تعلیمی ضروریات کا جائزہ لیتا ہے اور تعلیمی ضروریات کی تکمیل کے لئے مختلد منصوبوں کی منظوری دیتا ہے.
Question: 31
نصاب سازی کا اختیار کس کے پاس ہے؟
Answer: 31
31-40
ملک میں قومی سطح پر وفاقی وزارت تعلیم قائم ہے.اس وزارے کے تحت قومی شعبہ تدوین نصاب کا کام کر رہا ہے.18ویں آئینی ترمیم 2010 کے بعد نصاب سازی کا اختیار صوبوں کو منتقل کر دیا گیا ہے.
Question: 32
صوبائی محکمہ تعلیم ملازمت اور ملازمین کے سلسلے میں کیا فرائض سرانجام دیتا ہے؟
Answer: 32
32-40
صوبائی محکمہ تعلیم میں اعلیٰ افسران کا تقرر،تبادلےاور ملازمت سے ،متعلق دوسرے تمام امور کی نگرانی کرنا صوبائی محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ہے.اس کے علاوہ سکولوں کے اساتذہ کا چناؤ،ان کی شرائط ملازمت،ملازمت کا تعین و تقرری و تبادلہ اور ملازمت کے قواعد مرتب کرنا بھی صوبائی محکمہ تعلیم ہی کی ذًی داری ہے.
Question: 33
یونیورسٹیوں میں کون کون سی تعلیم دی جاتیں ہیں؟
Answer: 33
33-40
زراعت،میڈیسن،میڈیکل،انجینرنگ،قانون،تعلیم،سائنسی اور عمومی علوم میں اعلیٰ تعلیم انہیں اداروں میں دی جاتی ہے.تمام اعلیٰ قسم کی پیشہ وارانہ فنی تعلیم کی ذمہ داری یہی ادارے پورے کرتے ہیں،نئے علوم و نظریات پر کام اور علمی اور پیشہ وارانہ تحقیقات کرنا بھی یونیورسٹیاں کے ذمہ ہے.
Question: 34
ضلعی سطح پر پانچویں اور آٹھویں کلاس کے امتحانات کا انعقاد کا طریقہ کار کیا ہے؟
Answer: 34
34-40
اگرچہ پانچویں اور آٹھویں کلاس کے امتحانات کا انعقاد حکومت کی طرف سے ضلعی سطح پر کیا جاتا ہے،لیکن تمام طلبہ کے لئے اس میں شرکت کرنا لازمی نہیں ہے،اس لئے پہلی جماعت سے لے کر آٹھویں جماعت تک کے امتحانات سکولوں کی اپنی ذمہ داری ہیں.
Question: 35
نصاب کے نفاذ میں دوسرے مرحلے سے کیا مراد ہے؟
Answer: 35
35-40
نصاب کے نفاذ کا دوسرا مرحلہ نصاب کی تدریس کے لئے تدریس طریقوں کا انتخاب ،ضروری ،تدریسی معاونت کی تیاری اور ان کے مطابق اساتذہ کی تربیت ہے.
Question: 36
تدوین نصاب و ترقی تحقیق،مرکز توسیع تعلیم کی تین ذمہ داریاں بیان کریں.
Answer: 36
36-40
1.وفاقی وزارت تعلیم کی ہدایات کے مطابق نصاب تعلیم مرتب کرنا،اس کو متوازن بنانا،اس کی درجہ بندی اور اصلاح کرنا. 2.دوسرے صوبوں کے مراکز نصاب سازی سے رابطہ قائم رکھتے ہوئے مختلف مضامین کے تدریسی مقاصدومواد میں یکسانیت پیدا کرنا تاکہ قومی مقاصد کا حصول ممکن بنایا جا سکے. 3. یونیسکو اور یونیسف کے مجوزہ پروگرامز کا انتظام کرنااور ایسے پروگراموں میں رابطہ پیدا کرنا.
Question: 37
پراونشل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن سے کیامراد ہے؟
Answer: 37
37-40
وفاقی سطح پر اسلام آباد میں ایک فیڈرک کالج آف ایجوکیشن قائم ہے.اساتذہ کی تربیت کے لئے چاروں صوبوں میں پراونشل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچر ایجوکیشن بھی موجود ہیں جو ابتدائی اور ثانوی دونوں سطحوں کے لئے اساتذہ کی تربیت کے فرائض سر انجام دیتے ہیں.یہ ادارے دوران ملازمت بھی ابتدائی اور ثانوی سطح کے اساتذہ کی تربیت کرتے ہیں.
Question: 38
اساتذہ کے تعلیمی کورسز کون کون سے ہیں؟
Answer: 38
38-40
پنجاب میں ابتدائی سطح پر پڑھانے کے لئے اساتذہ کی کم از کم تعلیمی قابلیت کو سی ٹی اور پی ٹی سی اور سی ٹی کے تربیتی پرگرام ختم کر دیئے گئے ہیں اور اب یہ ادارے صرف بی ایڈ کے پیشہ وارانہ پروگرام پیش کر رہےہیں.جب کہ کالجز آف ایجوکشن میں ایم ایڈ اور ایم اے ایجوکیشن کے پروگراموں کے ساتھ بی ایڈ کے پروگرام بھی جاری ہیں.
Question: 39
ایلیمنٹری کالجز آف ایجوکیشن سے کیا مراد ہے؟
Answer: 39
39-40
پہلے گورنمنٹ کالج برائے ایلیمنڑی میں سے زیادہ تر ادارئ نارمل سکول کہلاتے تھے،جہاں پرائمری سے لے کر مڈل تل پڑھانے کے لئے اساتذہ کی تربیت ہوتی ہے،بعد میں ان کو ایلیمنٹری کالجز آف ایجوکیشن کا نام دے دیا گیا.
Question: 40
ہمارے ملک میں امتحانات کا نظام کیسا ہے؟
Answer: 40
40-40
سکول عموماً پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحان لیتے ہیں.پانچویں اور آٹھویں کلاس کے منتخب طلبہ و طالبات لے لئے وظیفہ کے امتحانات کا انعقاد،ضلعی حکومت کی ذمہ داری ہے.میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی سطح پر امتحان لینے کے لئے امتحانی بورڈز قائم ہیں.

12th Class Education Chapters Short Questions