An important facility for 9th class students preparing for short questions biology 9th class chapter 1 of BISE. Get hundreds of questions to prepare and get better marks in 9th biology

0
Our database contains a total of 0 questions for biology Short Questions. You’ll prepare using this huge databank.
Question: 1
مارفولوجی اور فزیالوجی میں فرق واضح کریں.
Answer: 1
1-52مارفولوجی:
اس شاخ کا تعلق جانداروں کی بناوٹ اور ساختوں کے مطالعہ سے ہے.
Question: 2
مورفولوجی اور ہسٹولوجی میں فرق بیان کریں.
Answer: 2
2-52مورفولوجی:
بائیولوجی کی اس شاخ کا تعلق جانداروں کی بناوٹ اور ساختوں کے مطالعہ سے ہے.
Question: 3
مائیکرو بائیولوجی اور مورفولوجی میں فرق بتائیے.
Answer: 3
3-52مائیکرو بائیولوجی :
بائیولوجی کی اس شاخ میں مائیکرو آرگنزم یعنی بیکٹریا' اور وائرسز وغیرہ کا مطالعہ کیا جاتا ہے.
Question: 4
سائنس کیا ہے؟
Answer: 4
4-52سائنس: سائنس وہ علم ہے جس میں فطرت کے اصولوں کو سمجھنے کے لیے مشاہدات اور تجربات کیے جاتے ہیں اور منطقی نتائج اخذ کیے جاتے ہیں.
Question: 5
زولوجی اور باٹنی میںکیا فرق ہے؟
Answer: 5
5-52زولوجی:
بائیولوجی کی اس ڈویژن کا تعلق جانوروں کے سائنسی مطالعہ سے ہے.
Question: 6
سیل بائیولوجی اور ہسٹولوجی میں فرق واضح کریں.
Answer: 6
6-52سیل بائیولوجی :
سیل اور سیل میں پائے جانے والے آرکنیلیز کی ساخت اور افعال کا مطالعہ سیل بائیولوجی میں کیا جاتا ہے. سیل بائیولوجی میں سیل کی تقسیم یعنی سیل کی ڈویژن کا مطالعہ بھی کیا جاتا ہے.
Question: 7
بائیوکیمسٹری اور مارفالوجی کی تعریف کریں.
Answer: 7
7-52بائیو کیمسٹری:
بائیو کیمسٹری کا تعلق جانداروں میں موجود مختلف کمپائونڈز اور کیمیکل ری ایکشنز کے مطالعہ سے ہے.
Question: 8
اینٹو مولوجی کی تعریف کریں.
Answer: 8
8-52اینٹو مولوجی : بائیولوجی کی یہ شاخ حشرات کے علم کا مطالعہ کرتی ہے. مثلاً لال بیگ ، چیونٹی وغیرہ .
Question: 9
لفظ بائیو لوجی کن دو یونانی الفاظ سے مل کر بنا ہے؟
Answer: 9
9-52بائئیولوجی: زندگی کا سائنسی مطالعہ کہلاتا ہے. لفظ بائیولوجی کا ماخذ دو یونانی الفاظ "بائی اوس" یعنی زندگی اور "لوگوس"سوچنا اور تلاش کرنا "ہے.
Question: 10
فارماکولوجی اور ایمیو نولوجی کی تعریف کریں
Answer: 10
10-52فارماکولوجی:فارماکولوجی میں ادویات اور جانداروں کے جسم پر ان کے اثرات کے علم کا مطالعہ کیا جاتا ہے.
Question: 11
بائیو لوجی کی تین بڑی ڈویژن کے نام لکھیے.
Answer: 11
11-52بائیو لوجی کی تین بڑی ڈویژن کے نام درج ذیل ہیں.
1. زولوجی (اس ڈویژن میںجانوروں کا سائنسی علم حاصل کیا جاتا ہے)
2.بوٹنی (اس ڈویژن میں پودوں کا سائنسی علم حاصل کیا جاتا ہے)
3.مائیکرو بائیولوجی (اس ڈویژن کا تعلق مائیکرو آرگنزمز مثلاً بیکٹریا وغیرہ کے سائنسی مطالعہ سے ہے.
Question: 12
پیراسائیٹس کیا ہیں ؟ دو مثالیں دیں.
Answer: 12
12-52پیراسائیٹس سے مراد ایسے جاندار ہیں جو دوسرے زندہ جانداروں سے خوراک اور مسکن لیتے ہیں اور بدلے میں ان کو نقصان پہنچاتے ہیں. انہیں میزبان جاندار بھی کہتے ہیں.
مثال: 1. جونک 2. ہِک ورم.
Question: 13
ٹیکسانومی کی تعریف کریں؟
Answer: 13
13-52ٹیکسانومی جانداروں کے سائنسی نام رکھنے اور ان کی گروپس اور چھوٹے گروپس میں گروہ بندی یعنی کلاسیفیکشن کا علم ہے.
Question: 14
ایمیونولوجی کی تعریف کریں.
Answer: 14
14-52 ایمیو نولوجی : ایمیو نولوجی جانوروں کے مدافعتی نظام یعنی ایمیون سسٹم کا علم ہے جو جسم میں نقصان دہ مائیکرو آرگنزمز کے خلاف دفاع دیتا ہے.
Question: 15
بائیو ٹیکنالوجی کی تعریف کریں.
Answer: 15
15-52بائیوٹیکنالوجی کا تعلق جانداروں سے ایسے مادے حاصل کرنا ہے جن سے انسانیت کو فائدہ پہنچتا ہے. مثلاً بیکٹریا سے انسولین کی تیاری کرنا.
Question: 16
ایناٹمی کی تعریف کریں.
Answer: 16
16-52اندرونی ساختوں کے مطالعہ کو ایناٹمی کہتے ہیں.
Question: 17
پیراسائیٹولوجی اور بائیوٹیکنالوجی سے کیا مراد ہے؟
Answer: 17
17-52پیراسائیٹولوجی: پیراسائیٹولوجی ایسی شاخ ہے جس میں پیراسائیٹس کا مطالعہ کیا جاتا ہے. مثلاً پلازموڈیم کا مطالعہ کرنا.
Question: 18
جینٹکس کی تعریف کریں.
Answer: 18
18-52 جینز کا مطالعہ اور وراثت میں ان کے کردار کا علم جینٹکس کہلاتا ہے. وراثت سے مراد خصوصیات کا ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہونا ہے.
Question: 19
بائیومیٹری کی تعریف کریں.
Answer: 19
19-52بائیومیٹری اس کا تعلق میتھیمیٹکس کے اصول اور طریقے استعمال کرکے بائیولوجیکل اعمال سے مطالعہ سے ہے. مثال کے طور پر تجرباتی کام کے بعد اکٹھے ہونے والے اعداد و شمار کے تجزیہ کے لیے بائیولوجسٹ کو میتھیمیٹکس کے اصول استعمال کرنے پڑتے ہیں.
Question: 20
میڈیسن سرجری ،کی وضاحت کریں.
Answer: 20
20-52میڈیسن سرجی : میڈیسن کے پیشہ کا تعلق بیماریوں کی تشخیص اور علاج سے ہے.
سرجی: سرجری میں جسم کے حصے مرمت یا تبدیل کیے جاتے ہیں.
Question: 21
فوسلز سے کیا مراد ہے؟
Answer: 21
21-52فوسلز: فوسلز سے مراد ناپید ہوچکے جانداروں کی باقیات ہیںاور فوسلز کا مطالعہ پیلیو نٹولوجی کہلاتا ہے.
Question: 22
جینز کی تعریف کریں.
Answer: 22
22-52جینز وراثتی اکائی ہے. یہ جنیٹک انفورمیشن کو ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل کرتی ہیں.
Question: 23
پیراسائیٹ کیا ہیں؟ پیراسائٹولوجی کی تعریف کریں.
Answer: 23
23-52پیراسائیٹس: ایسے جاندار ہیں جو دوسرے زندہ جاندار میزبانوں سے خوراک اور رہنے کی جگہ لیتے ہیں. اور بدلے میں ان کو نقصان پہنچاتے ہیں.
Question: 24
آج کے دور میں بائیو لوجیکل ایشوز کیا ہیں؟
Answer: 24
24-52انسانی آبادی میں اضافہ متعدی بیماریاں ، نشہ آور ادویات اور ماحولیاتی آلودگی آج کے دور میں بڑے بائیولوجیکل ایشوز ہیں.
Question: 25
مالیکیولر بائیولوجی کی تعریف کریں اور مثال بھی دیں.
Answer: 25
25-52زندگی کے مالیکیولز کے مطالعہ مالیکیولر بائیولوجی کہلاتا ہے.مثلاً پروٹینز ، کاروہائیڈریٹ ...
Question: 26
سوشیو بائیولوجی کی تعریف کریں.
Answer: 26
26-52سوشیو بائیولوجی ایسی شاخ ہےجس میں جانوروں کے معاشرتی رویوں کا مطالعہ کیاجاتا ہے جو سوسائٹیز بنا کر رہتے ہیں.
Question: 27
اینوائرمینٹل بائیولوجی اور سیل بائیولوجی میں کیا فرق ہے؟
Answer: 27
27-52اینوائرمینٹل بائیولوجی:
جانداروں اور انکے ماحول کے درمیان باہمی عمل کا مطالعہ ماحولیاتی یعنی اینوائرمینٹل بائیولوجی کہلاتا ہے.
اینوائرمینٹل بائیولوجی کا متبادل اصطلاح ایکولوجی بھی ہے.
Question: 28
سرجری کے دو استعمالات لکھیں.
Answer: 28
28-521. سرجری میں جسم کے حصے نکالے جاتے ہیں.
2. سرجری میں جسم کے حصے مرمت کیے جاتے ہیں.
3.سرجری میں جسم کے حصے تبدیل کیے جاتے ہیں.
Question: 29
فارمنگ سے کیا مراد ہے؟
Answer: 29
29-52فارمنگ: اس پیشہ کا تعلق مختلف اقسام کے فارم تیار اور محفوظ کرنے سے ہے.مثال کے طور پر کچھ فارمز میں نسل کشی کے ایسے طریقہ کار استعمال کیے جاتے ہیں جن سے زیادہ پروٹینز اور دودھ دینے والے جانور پیدا ہوں. پولٹری فارمز سے مرغیوں اور انڈوں کی پیداوار حاصل کی جاتی ہے.
Question: 30
بائیولوجی سے منسلک چار پیشوں کے نام لکھیے.
Answer: 30
30-521. میڈیسن 2. فشریز 3. زراعت 4. فارمنگ.
Question: 31
جابر بن حیان کیوں مشہور ہیں؟
Answer: 31
31-52جابر بن حیان ایران میں پیدا ہوئے . انہوں نے کیمسٹری میں تجرباتی تحقیق کا عمل متعارف کروایا اور جانوروں پر کئی کتب تحریر کیں. انھوں نے عراق میں علم طب کی پریکٹس کی.ان مشہور کتاب" النباتات"اور الحیوان ہیں.
Question: 32
بائیو مالیکیول سے کیا مراد ہے؟ گروپس کے نام لکھیں.
Answer: 32
32-52بائیومالیکیولز : جانداروں میں بائیوایلیمنٹس کے درمیان آئیونک اور کوویلنٹ بانڈز کے بننے سے تیار ہونے والے متوازن پارٹیکلز کو بائیو مالیکیولز کہتے ہیں.
گروپس: مائیکرو مالیکیولز، میکرو مالیکیولز.
Question: 33
اینیمل ہسینڈری سے کیا مراد ہے؟
Answer: 33
33-52اینیمل ہسینڈری:اینیمل ہسینڈرییہ ایگریکلچر کی ہی ایک شاخ ہے جس میں پالتو جانوروں کی حفاظت اور نسل کشی کی جاتی ہے. اینیمل ہسینڈری کے پیشہ ورانہ کورسز ہائرسیکنڈری تعلیم کے بعد اختیار کیے جاسکتے ہیں.
Question: 34
بائیو اکنامکس سے کیا مراد ہے؟
Answer: 34
34-52بائیواکنامکس کا تعلق معاشی حوالہ سے جانداروں کے مطالعہ سے ہے. مثال کے طور پر بائیواکنامکس کے ذریعہ گندم کی فصل پر لگائے جانے والے سرمایہ اور اس کی قیمت فروخت کا تعین کر کے نقصان یا نفح کا حساب لگایا جاسکتا ہے.
Question: 35
ہارٹیکچر کے پیشے کو مختصراً بیان کریں.
Answer: 35
35-52ہورٹیکچر: ہورٹیکچر کا تعلق باغبانی سے ہے. ہورٹیکچر زراعت سے منسلک ہے کیونکہ ہوٹیکچر کے ماہر افراد سجاوٹ کے لیے استعمال ہونےوالے پودوں اور پھلوںوالے پودوں کی موجودہ اقسام کی بہتری کے لیے اور نئی اقسام پیدا کرنے کے لیے کام کرتے ہیں.
Question: 36
پاپولیشن اور کمیونٹی میں فرق کریں؟
Answer: 36
36-52ایک خاص وقت میں ایک جگہ پر موجود ایک ہی شپیشیز کے جانداروں کا گروپ ایک پاپولیشن کہلاتا ہے.
Question: 37
بائیو جیو گرافی سے کیا مراد ہے؟
Answer: 37
37-52بائیو جیو گرافی میں زمین کے مختلف حصوں میں جانداروں کی اقسام کی موجودگی اور ان کے پھیلائو کا مطالعہ کیا جاتا ہے. کسی علاقہ کے جغرافیائی خواص کے علم کا اطلاق کرکے اس علاقے میں پائے جانے والے مختلف جانداروں کی خصوصیات کا تعین کیا جاتا ہے.
Question: 38
بائیوایلیمنٹس سے کیا مراد ہے؟
Answer: 38
38-52قدرتی طور پر پائے جانے والے 92 ایلیمنٹس میں 16 بائیو ایلیمنٹس ہیں . جانداروں کی اجسام کا مادہ بنانے میں یہ بائیوایلیمنٹس حصہ لیتے ہیں.
ان 16 بائیوایلیمنٹس میں صرف O,C,H,CH ایسے ایلیمنٹس ہیں جو پورے جسم کی کمیت کا 99فیصد ہوتے ییں.
باقی کے مل کر جسم کی کمیت کا صرف 10فیصد ہوتے ہیں.
Question: 39
بائیوفزکس کی تعریف کریں.
Answer: 39
39-52بائیوفزکس کا تعلق فزکس کے ان قوانین کے مطالعہ سے ہے جن کا اطلاق بائیولوجیکل مظاہر پر ہوتا ہے. مثال کے طور پر فزکس میں لیور اور بائیولوجی میں جانوروں کی ٹانگوں کے کام کرنے کے اصول ایک سے ہیں.
Question: 40
مائیکرو مالیکیولزاور میکرو مالیکیولز میں فرق واضح کریں اور ہر ایک کی ایک مثال دیں.
Answer: 40
40-52مائیکرو مالیکیولز:
کم مالیکیولر ویٹ والے بائیومالیکیولز کو مائیکرو مالیکیولز کہتے ہیں.مثالیں گلوکوز، پانی.
Question: 41
پاپولیشن کی تعریف کریں؟
Answer: 41
41-52ایک خاص وقت میں ایک جگہ پر موجود ایک ہی شپیشیز کے جانداروں کا گروپ ایک پاپولیشن کہلاتا ہے.
Question: 42
بوعلی سینا کی بیالوجی میں خدمات لکھیں.
Answer: 42
42-52بو علی سینا(1037-980) : انہیں علم طب کا بانی مانا جاتا ہے. بوعلی سینا کو مغرب میں ایویسینا پکارا جاتا ہے وہ ایک طبیب'فلاسفر'ماہر فلکیات'اور ایک شاعر تھے . ان کی کتاب 'القانون فی الطب 'کو مغرب میں علم طب کے قانون کا درجہ حاصل ہے.
Question: 43
یونی سیلولر آرگنائزیشن سے کیا مراد ہے؟
Answer: 43
43-52یونی سیلولر آرگنائزیشن رکھنے والے جانداروں میں صرف ایک ہی سیل جاندار کی زندگی بناتا ہے.مثلاً پیرا میشیم .
Question: 44
مینڈک کا سائنسی نام لکھیں.
Answer: 44
44-52????? ?? ?????? ??? ???? ??????? ??.
?? ??? ???? ?????? ?????????? ???? ??. ?? ?? ??? ???? ????? ?? ??? ???? ?? ??? ?? ???? ???? ?????? ????? ?? ??? ???? ??. ??? ???? ???? ?????? ???? ?? ??? ???.
Question: 45
مسکن کی تعریف کریں.
Answer: 45
45-52مسکن یعنی ہیبی ٹیٹ سے مراد ماحول کا وہ علاقہ جس میں جاندار رہتا ہو.
Question: 46
جابر بن حیان کی مشہور کتابوں کے نام لکھیں.عبد الملک اصمعی کی مشہور کتابوں کے نام لکھیں.
Answer: 46
46-52جابر بن حیان نے پودوں اور جانوروں پر کئی کتب تحریر کیں. ان کی مشہور کتب" النباتات اور الحیوان "ہیں.
Question: 47
کمیونٹی لیول کیا ہے؟
Answer: 47
47-52مختلف پاپولیشنز جو ایک ہی ماحول میں رہتی ہوں اورآپس میں لین دین کرتی ہوں ایک کمیونٹی بناتی ہیں.
مثال کے طور پر جنگل ایک کمیونٹی ہے اس میں پودوں مائیکرو آرگنزمز ، فنجائی اور جانوروں کی مختلف سپیشز رہتی ہیں.
Question: 48
سپی شیز سے کیا مراد ہے؟
Answer: 48
48-52سپی شیز سے مراد جانداروں کا ایسا گروپ جو بارآور جاندار پیدا کرنے کے لیے آپس میں جنسی تولید کرسکیں.مثال انسان.
Question: 49
سرسوں کے پودے کا سائنسی نام اور استعمال لکھیںِ
Answer: 49
49-52سرسوں کے پودے کا سائنسی نام براسیکا کمپیسٹریس ہے.
استعمال اور فوائد:
پودے کا جسم سبزی کے طور پر استعمال ہوتا ہے.
اس کے بیج تیل نکالنے کے کام آتے ہیں.
Question: 50
ٹشو کی تعریف کریں.
Answer: 50
50-52ٹشو: ملٹی سیلولر جانداروں میں ایک جیسے افعال والے سیلز گروپس کی شکل میں ہوتے ہیں جن کو ٹشوز کہتے ہیں . ایک ٹشو مشترکہ کام کے لیے سیلز کا گروپ مخصوص ہوتا ہے.
Question: 51
سیل لیول اور ٹشو لیول میں آپ کیسے فرق کرسکتے ہیں؟
Answer: 51
51-52سیل لیول:
سیل جانداروں کی ساخت اور فعل کی بنیادی اکائی ہے.
سیل مختلف سب سیلولر ساختوں جنہیں آرگنیلز کہتے ہیں سے ملکر بنا ہوتا ہے.
Question: 52
آرگن سسٹم کیا ہے؟
Answer: 52
52-52ایک سے زیادہ سیلز رکھنےوالے جانداروں میں آرگن بننے کے بعد تنظیم کا اگلا درجہ آرگن سسٹم ہے. ایک دوسرے سے وابستہ کا کرنے والے مختلف آرگنز مل کر ایک آرگن سسٹم تشکیل دیتے ہیں. اس آرگن سسٹم میں موجود ہر آرگن اپنا اپنا مخصوص کام کرتا ہے اور تمام آرگنز کے کام آرگن سسٹم کے افعال بن جاتے ہیں.
- 1
- Reply
1 Reply