You must sign in Login/Signup

New student? Register here

An important facility for 9th class students preparing for short questions chemistry 9th class chapter 1 of BISE. Get hundreds of questions to prepare and get better marks in 9th chemistry
Generic placeholder image

0

Our database contains a total of 0 questions for chemistry Short Questions. You’ll prepare using this huge databank.

Question: 1
کیمسٹری کی تعریف کریں ؟ کیمسٹری کی کوئی سی دو شاخوں کی وضاحت کریں.
Answer: 1
1-37
کیمسٹری سائنس کی وہ شاخ ہے جو مادے کی ترکیب ساخت، خواص اور مادوں کے ری ایکشن سے متعلق ہے. فزیکل کیمسٹری : کیمسٹری کی وہ برانچ جو مادے کی ترکیب اور اس کے طبعی خواص کے مابین تعلق اور ان دونوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا مطالعہ کرتی ہے فزیکل کیمسٹری کہلاتی ہے. نیوکلیئر کیمسٹری: کیمسٹری کی وہ شاخ جو ریڈیو ایکٹویٹی نیوکلیئر ری ایکشنز اور نیوکلیئر خواص کے مطالعے سے تعلق رکھتی ہو نیوکلیئر کیمسٹری کہلاتی ہے.
Question: 2
آرگینک اور ان آرگینک کیمسٹری میں فرق لکھیں.
Answer: 2
2-37
آرگینک کیمسٹری : ہائڈروکاربنز اور ان سے ماخوذ کمپائونڈز کے مطالعہ کو آرگینک کیمسٹری کہتے ہیں.
Question: 3
آرگینک کیمسٹری کی تعریف کریں اور یہ کن صنعتوں کا احاطہ کرتی ہے؟
Answer: 3
3-37
" کاربن اور ہائڈروجن کے کوویلنٹ کمپائونڈز ہائڈرو کاربنز اور ان سے ماخوذ کمپائونڈز کا مطالعہ آرگینک کیمسٹری کہلاتی ہے" اہمیت : 1. آرگینک کیمسٹ قدرتی اور لیبارٹری میں تیار کردہ آرگینک کمپائونڈز کی ساخت اور ان کے خواص متعین کرتے ہیں. 2.کیمسٹری کی یہ شاخ پیٹرولیم ، ادویات اور ادویات کی صنعتوں کا بھی احاطہ کرتی ہے.
Question: 4
فزیکل کیمسٹری اور بائیو کیمسٹری کےدرمیان فرق لکھیں.
Answer: 4
4-37
فزیکل کیمسٹری : کیمسٹری کی وہ برانچ جو مادے کی ترکیب اور اس کے طبعی خواص کے مابین تعلق اور ان دونوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا مطالعہ کرتی ہے فزیکل کیمسٹری کہلاتی ہے.
Question: 5
بائیو کیمسٹری اور انڈسٹریل کیمسٹری میں کیا فرق ہے؟
Answer: 5
5-37
بائیو کیمسٹری : کیمسٹری کی وہ شاخ جس میں ہم جاندار کے اندر پائے جانے والے کیمیائی مادوں کی ساخت ، ترکیب اور ان کے کیمیائی عمل کا مطالعہ کرتے ہیں بائیوکیمسٹری کہلاتی ہے.
Question: 6
مادہ اور مکسچر کی تعریف کریں.
Answer: 6
6-37
مادہ : ہر وہ شے جو کچھ ماس رکھتی ہے اور جگہ گھیرتی ہے مادہ کہلاتی ہے. یہ تین حالتوں میں پایا جاتا ہے. ٹھوس ، مائع اور گیس. مثالیں : پانی، لکڑی ، پیٹرول وغیرہ.
Question: 7
بائیو کیمسٹری کی تعریف کریں.
Answer: 7
7-37
کیمسٹری کی وہ شاخ جس میں ہم جاندار کے اندر پائے جانے والے کیمیائی مادوں کی ساخت ، ترکیب اور ان کے کیمیائی عمل کا مطالعہ کرتے ہیں بائیوکیمسٹری کہلاتی ہے.
Question: 8
نیوکلیئر اور انوارنمنٹل کیمسٹری میں فرق واضح کریں.
Answer: 8
8-37
نیوکلیئر کیمسٹری: کیمسٹری کی وہ شاخ جو ریڈیو ایکٹویٹی نیوکلیئر ری ایکشنز اور نیوکلیئر خواص کے مطالعے سے تعلق رکھتی ہو نیوکلیئر کیمسٹری کہلاتی ہے. یہ میڈیکل علاج ، خوراک کو محفوظ کرنا اور نیوکلیئر ری ایکٹر سے الیکٹرک پاور پیدا کرنے میں استعمال ہوتی ہے.
Question: 9
ایلیمنٹ سے کیا مراد ہے؟
Answer: 9
9-37
ایلیمنٹ ایک ایسی شے ہے جو ایک ہی قسم کے ایٹمز پر مشتمل ہوتا ہے جن کا اٹامک نمبر یکساں ہوتا ہے اور اسے کیمیائی طریقوں سے سادہ تر شے میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا.مثلاً سوڈیم ، آکسیجن وغیرہ.
Question: 10
طبعی خصوصیات اور کیمیائی خصوصیات میں فرق بیان کریں.
Answer: 10
10-37
طبعی خصوصیات: 1." ایسی خصوصیات جو مادے کی طبعی حالت سے متعلق ہوں طبعی خصوصیات کہلاتی ہیں. 2. ان خصوصیات میں رنگ ، بو، ذائقہ، سخت پن، کرسٹل کی شکل، سالوبیلٹی ، میلٹنگ اور بوائلنگ پوائنٹس وغیرہ شامل ہیں.
Question: 11
انڈسٹریل کیمسٹری اور اینا لیٹیکل کیمسٹری کی تعریف کریں.
Answer: 11
11-37
انڈسٹریل کیمسٹری : کیمسٹری کی وہ شاخ جس میں تجارتی پیمانے پر کمپائونڈ بنانے کے طریقوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے انڈسٹریل کیمسٹری کہلاتی ہے.
Question: 12
کوئی سے دو عناصر کے نام لکھیں جو گیسی حالت میں پائے جاتے ہیں.
Answer: 12
12-37
نائٹروجن اور آکسیجن دونوں گیسی حالت میں پائے جاتے ہیں.
Question: 13
دو ایسے عناصر کے نام لکھیے جو عام درجہ حرارت پر مائع حالت میں پائے جاتے ہیں.
Answer: 13
13-37
مرکری اور برومین دو ایسے عناصر ہیں جو عام درجہ حرارت پر مائع حالت میں ہوتے ہیں..
Question: 14
سوفٹ ڈرنک مکسچر ہے اور پانی کمپائونڈ ہے وجہ بیان کریں.
Answer: 14
14-37
پانی : پانی ہائیڈروجن اور آکسیجن کیمیائی تعامل سے بنتا ہے اس لیے اس کو کمپائونڈ کہا جاتا ہے. سوفٹ ڈرنک: سوفٹ ڈرنک پانی چینی ، فلیور اور گیس کے طبعی ملاپ سے بنتی ہے اور اس میں خام اجزاء اپنی خصوصیات برقرار رکھتی ہیں اس کو سوفٹ واٹر کہتے ہیں.
Question: 15
ہومو جینیس مکسچر اور ہیٹرو جینیس مکسچر میں فرق واضح کریں.
Answer: 15
15-37
????????? ?????: ????????? ?? ??? ????? ?? ????? ?? ??? ????? ???? ??. ????????? ????? ?????? ???. ????: ??? ???? ? ???????? ??? ?????.
Question: 16
ایلیمنٹس اور کمپائونڈ میں کیا فرق ہے؟
Answer: 16
16-37
ایلیمنٹس: 1. ایلیمنٹ ایک ایسی شے ہے جو ایک ہی قسم کے ایٹمز پر مشتمل ہوتا ہے. جن کا اٹامک نمبر یکساں ہوتا ہے اور اسے کیمیائی طریقوں سے سادہ تر شے میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا . مثال: سوڈیم ، کاپر.
Question: 17
کرہ ہوائی اور سمندر میں آکسیجن کی بلحاظ فیصد لکھیے.
Answer: 17
17-37
کرہ ہوائی میں آکسیجن 21فیصد ہے جبکہ سمندر میں آکسیجن کی مقدار 86 فیصد ہے.
Question: 18
اٹامک نمبر اور اٹامک ماس کی تعریف کریں
Answer: 18
18-37
اٹامک نمبر: 1. کسی ایٹم کے نیوکلیس میں موجود پروٹانز کی کل تعداد اٹامک نمبر کہلاتی ہے. 2. اس کو "Z" سے ظاہر کیا جاتا ہے. کاربن کا اٹامک نمبر 6 ہوتا ہے.
Question: 19
سمبل اور ویلنسی کی تعریف کریں.
Answer: 19
19-37
????: ??? ??????? ?? ????? ??? ?? ????? ?? ??? ?? ?? ???? ?? ???? ???? ?? ??? ???? ?????? ??." ???? : ????? Na ?????? Ca
Question: 20
مکسچر سے کیا مراد ہے؟
Answer: 20
20-37
جب دو یا دو سے زائد اشیاء آپس میں طبعی طور پر متعین نسبت سے ملیں تو مکسچر بنتا ہے. مثالیں: ہوا نائٹروجن ، آکسیجن ، کاربن ڈائی آکسائیڈ اور نوبل گیسز کا مکسچر ہے. اس طرح ریت چکنی مٹی، معدنی نمکیات، پانی اور مکسچر ہیں.
Question: 21
امپیریکل فارمولا کی تعریف ایک مثال دیں.
Answer: 21
21-37
ایسا فارمولا جو کسی مالیکیول میں موجود ایٹموں کے درمیان سادہ ترین عددی نسبت کو ظاہر کرتا ہے اس کو امپیریکل فارمولا کہتے ہیں. مثال: بینزین کا امپیریکل فارمولا CH ہے.
Question: 22
کیمیائی فارمولا کے دو خواص لکھیں.
Answer: 22
22-37
1. یہ کمپائونڈ کے ماس کو A m u یا گرامز میں ظاہر کرتا ہے. 2. یہ کسی شے کے نام کو بھی ظاہر کرتا ہے جیسے کاربن ڈائی آکسائیڈ، پانی وغیرہ. 3.یہ متوازی کیمیائی مساوات میں کمپائونڈ کے مالیکیولز کے ایک مول کو ظاہر کرتا ہے.
Question: 23
ایلیمنٹ کو سمبل سے لکھنے کی کیا اہمیت ہے؟
Answer: 23
23-37
کیمسٹری میں ایلیمنٹس کو سمبلز سے ظاہر کیا جاتا ہے اس طرح کسی بھی ایلیمنٹ کے مکمل نام کی بجائے اس کو مختصر طور پر انگلش کے ایک Alphabet یا دو Alphabet سے ظاہر کیا جاتا ہے. اس طرح ان کے فارمولے اور کیمیائی ایکشن آسانی سے لکھے جاسکتے ہیں.
Question: 24
مالیکیولر فارمولا کی تعریف کریں اور ایک مثال دیں.
Answer: 24
24-37
مالیکیولر فارمولا: کسی عنصر یا مرکب کو سمبلز کی مدد سے ظاہر کرنے کو مالیکیولر فارمولا کہتے ہیں. مالیکیول میں موجود تمام عناصر کے ایٹمز کے حقیقی تعداد کو ظاہر کرتا ہے. مثلاً C 6 H 6 بینزین .
Question: 25
فارمولا ماس کی تعریف کریں اور ایک مثال دیں.
Answer: 25
25-37
ایک فارمولا یونٹ میں موجود ایٹمز کے ماسز کو جمع کریں تو فارمولا ماس ہوتا ہے. 2. آئیونک کمپائونڈز کے لیے فارمولا ماس معلوم کرتے ہیں. 3. مثال : سوڈیم کلورائیڈ کا فارمولاماس.
Question: 26
مالیکیول اور مالیکیولر آئن کیسے ایک دوسرے سے مختلف ہیں.
Answer: 26
26-37
مالیکیول: جب دو یا دو سے زائد ایٹم آپس میں ملتے ہیں تو ان کے کیمیائی تعامل سے مالیکیول بنتا ہے جو اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھ سکتا ہے. 2. یہ ایک قیام پزیر یونٹ ہے. 3.یہ ہمیشہ نیوٹرل ہوتا ہے. 4. یہ ایٹمز کے ملنے سے وجود میں آتا ہے.
Question: 27
فری ریڈیکل کیسے بنتا ہے؟
Answer: 27
27-37
فری ریڈیکل : فری ریڈیکل بنانے کے لیے دو ایٹمز کے درمیان موجود الیکٹرونز کی مساویانہ تقسیم کی جاتی ہے اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب یہ ایٹم انرجی یا لائیٹ جزب کریں. مثال : ہائڈروجن پر آکسائیڈ، نائٹرک آکسائیڈ.
Question: 28
کیٹائن اور اینائن کی تعریف کریں.
Answer: 28
28-37
کیٹائن : ایٹم یا ایٹمز کا ایسا مجموعہ جس پر پوزیٹو چارج ہو کیٹائن کہلاتا ہے. مثلاً Na , k وغیرہ . اینائن : ایٹم یا ایٹمز کا ایسا مجموعہ جس پر نیگٹیو چارج ہو اینائن کہلاتا ہے. مثلاً کلورین ، آکسیجن وغیرہ.
Question: 29
ایٹم اور آئن کے درمیان دو فرق لکھیں.
Answer: 29
29-37
ایٹم: 1. یہ کسی ایلیمنٹ کا سب سے چھوٹا پارٹیکل ہے. 2. ایٹم پر مجموعی طور پر کوئی چارج نہیں ہوتا یعنی یہ الیکٹریکل نیوٹرل ہوتا ہے.
Question: 30
آئن اور فری ریڈیکل میں کیا فرق ہے؟
Answer: 30
30-37
1. آئنز ایسے ایٹمز ہیں جن پر چارج ہوتا ہے. 2.یہ سلوشن یا کرسٹل لیٹس میں رہ سکتے ہیں. 3.روشنی کی موجودگی ان کے بننے پر کوئی اثر نہیں رکھتی .
Question: 31
ایک کیٹائن یا ایک اینائن کیسے بنتا ہے؟
Answer: 31
31-37
کسی ایٹم میں سے ایک یا ایک سے زیادہ الیکٹرونز کے نکل جانے سے کیٹائن بنتا ہے. کسی ایٹم میں سے ایک یا ایک سے زیادہ الیکٹرونز داخل ہونے سے اینائن بنتا ہے.
Question: 32
مالیکیولر آئن سے کیا مراد ہے؟
Answer: 32
32-37
مالیکیولر آئن: جب کسی مالیکیول میں سے ایک یا زیادہ الیکٹرونز نکل جائیں یا اس میں داخل ہوجائیں تو یہ مالیکیولر آئن بن جاتا ہے.
Question: 33
ڈائی اٹامک مالیکیول کی تعریف کریں.
Answer: 33
33-37
اگر کوئی مالیکیول دو ایٹمز پر مشتمل ہو تو وہ ڈائی اٹامک مالیکیول کہلاتا ہے. مثال کے طور پر ہائیڈروجن گیس، آکسیجن گیس وغیرہ.
Question: 34
ہومواٹامک مالیکیولز اور ہیٹرواٹامک مالیکیولز میں فرق لکھیں.
Answer: 34
34-37
ہومو اٹامک مالیکیولز : " ایسے مالیکیولز جن میں تمام ایٹمز ایک ہی قسم کے ہوں ہومو اٹامک مالیکیولز کہلاتے ہیں.
Question: 35
آئن سے کیا مراد ہے مثال دیں.
Answer: 35
35-37
ایٹم یا ایٹمز کا ایسا مجموعہ جس پر چارج ہو آئن کہلاتا ہے. مثال کے طور پر: سوڈیم اور پوٹاشیم دونوں آئن ہیں.
Question: 36
گرام اٹامک ماس اور گرام مالیکیولر ماس کے فرق واضح کریں.
Answer: 36
36-37
گرام اٹامک ماس: جب کسی ایلیمنٹ کا اٹامک ماس گرامز میں ظاہر کیا جائے تو یہ گرام اٹامک ماس یا گرام ایٹم کہلاتا ہے. اس کو ایک مول بھی کہتے ہیں.
Question: 37
مول کی تعریف کریں اور ایک مثال دیں.
Answer: 37
37-37
مول: کسی ایٹم یا مالیکیول کے ایٹمی ماس یا مالیکیولر ماس کو گرامز میں ظاہر کردیں تو وہ اس ایلیمنٹ کا ایک مول ہوگا. مثال : کاربن کا ایک مول =12گرام
Generic placeholder image
Rehman shared a post link.
May 06, 2020

friends ma kya karo

Generic placeholder image
Amber Abbas Please ap se so help chahye the ye short question urdu me a rhe h or me English medium ho ap bata de mcqs English me h
Generic placeholder image
Saim shared a post link.
Apr 26, 2020

Sir Maine  to English medium kiya hai magar phir bhi Sare Answers or questions Urdu Mai hai 

Generic placeholder image
Hammad shared a post link.
Apr 11, 2020

Why the questions are in Urdu while.i have selected the English medium option

Generic placeholder image
Syeda shared a post link.
Apr 05, 2020

question answer urdu  me a rahe han Sir
english me kese aye ge?

Generic placeholder image
Ameer shared a post link.
Feb 05, 2020

question answer urdu  me a rahe hay sir
english me kese aye ge?

Generic placeholder image
Nomansaeed english ma bhi do na yar