You must sign in Login/Signup

New student? Register here

An important facility for 12th class students preparing for short questions civics 12th class chapter 6 of BISE. Get hundreds of questions to prepare and get better marks in 12th civics
Generic placeholder image

0

Our database contains a total of 0 questions for civics Short Questions. You’ll prepare using this huge databank.

Question: 1
اقتصادی تعاون کی تنظیم کے مقاصد تحریرکریں.
Answer: 1
1-18
1- ای سی او کے ترجیحی محصولات کے نظام میں حاصل کردے تجربے کی روشنی میں ایک مناسب وقت پر تنطیم کے علاقے میں تجارتی رکاوٹوں کوکم کرنا. 2- مقامی مارکیٹ کی بنیاد پر مشترکہ منصوبہ بندی کے زریعے اور بین الصنعتی امداد اور اشیاء کی پیداوار میں مہارت کے زریعے صنعت میں تعاون پیدا کرنا. 4- بحری سفر اور نقل وحمل کا مناسب انتطام اور تنظیم کی ایک شپنگ کمپنی کی تاسیس 5- مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کو تکنیکی مدد اور مہارت بہم پہینچانا 6- تکنیکی میں عملے کی تربیت کے لیے ادارے کا قائم کرنا.
Question: 2
دوسری جنگ کب ہوئی.
Answer: 2
2-18
1965 میں دوسری جنگ ہوئی
Question: 3
شاہراہ قراقرم کے بارے میں تحریرکریں.
Answer: 3
3-18
1969 میں چین اور پاکستان کے درمیان شاہراہ قراقرم مکمل ہوئی اور دونوں دوست ممالک کے درمیان رابطے اور زیادہ قریبی ہوگئے اور وفود کے تبادلوں میں زیادہ تیزی آئی
Question: 4
معاشی و معاشرتی کونسل کون سے فرائض سر انجام دیتی ہے.
Answer: 4
4-18
1- بین الاقوامی معاشی، ثقافتی اور تعلمی مسائل کا جائزہ لینا. 2- انسان حقوق اور آزادی کے احترام و تحفظ کی کوشش کرنا. 3- اقوام متحدہ کے اداروں کی سرگرمیوں میں ربط پیدا کرنا. 4- انسانوں کے معیار زندگی کو بلند کرنا اور معاشی، و معاشرتی وترقی کی کوشش کرنا. 5- بے روزگاری ،غربت اور بیماری کو دور کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرنا
Question: 5
وولڈ ٹریڈ سینڑ کا واقعہ کب اور کہاں رونما ہوا.
Answer: 5
5-18
11 ستمبر 2001 کو امریکہ کے شہر نیویارک کی بلند ترین عمارت ورلڈ ٹریڈ سینڑ کے ساتھ قریبا نو بجے صبح دو اغوا شدہ طیارے آکر ٹکرائے.
Question: 6
خارجی پالیسی کا مفہوم بیان کریں.
Answer: 6
6-18
خارجہ پالیسی کس ملک کے دیگر ممالک سے تعلقات کی نوعیت کو کہتے ہیں. جو وہ خود ترتیب دیتا ہے. کوئی ملک بھی دنیا میں تنہا نہیں رھ سکتا. ہر ملک اپنی ضروریات کے لیے دوسرے ممالک کا محتاج ہوتا ہے.
Question: 7
پہلی جنگ کب ہوئی.
Answer: 7
7-18
پہلی جنگ 1948 میں ہوئی
Question: 8
تیسری جنگ کب ہوئی.
Answer: 8
8-18
1971 میں تیسری جنگ ہوئی.
Question: 9
سندھ طاس معاہدہ بیان کریں.
Answer: 9
9-18
1960 ً میں پاک بھارت سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی اداروں کی معرفت طے پایا کیونکہ بھارت نے پاکستان میں بہنے والے دریاؤں کا پانی روک کر پاکستان کے لیے بین الاقوامی اصولوں کے خلاف زندگی اور موت کا مسئلہ پیدا کردیا تھا.
Question: 10
پاکستان کی خارجہ پالیسی کے نمایاں خدو خال کون کون سے ہیں.
Answer: 10
10-18
1- اپنی آزادی اور خود مختیاری کا تحفظ 2- پر امن بقائے باہمی 3- غیر جانب درایت 4- اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل 5- حق خود اداریت کی حمایت 6- عالم اسلام کا اتحاد 7 غیر جاببدارانہ پالیسی 8- ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات 9- دہشت گردی کی مخالفت
Question: 11
پر امن بقائے باہمی سے کیا مراد ہے.
Answer: 11
11-18
پر امن بقائے باہمی سے مراد ہے جینے دو پاکستان تمام ممالک کی آزادی خود مختاری اور وہاں کے طرز حکومت اور اقتدار اعلی کا احترام کرتا ہے.
Question: 12
ڈیورنڈ لائن سے کیا مراد ہے
Answer: 12
12-18
افغانستان اور پاکستان کے درمیان ایک طویل سرحد کو ڈیورنڈ لائن کہتے ہیں. قیام پاکستان کے بعد افغانستان نے پاک افغان سرحد ڈیورنڈ لائن کا تنازعہ پیدا کرلیا. حالانکہ 1893 میں شاہ افغانستان امیر عبدالرحمان اور برطانوی ہند کے نمائندے سر دیورنڈ کے درمیان طویل مزاکرات کے بعد یہ سرحدی تنازعہ حل کرلیا گیا تھا. نقشے پر دونوں طریقوں نے سرحد کا تعین کرکے دستخط کردیے تھے.
Question: 13
اسلامی کانفرنس کی زیلی تنظیموں کا نام.
Answer: 13
13-18
1- اسلامی ترقیاتی بینک 2- بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی 3- اسلامی ریاستوں کا برڈ کاسٹنگ کی تنظیم 4- اسلامی ممالک کے درالخلافوں کی تنطیم 5- اسلامی اتحاد فنڈ 6- القدس فنڈ 7- اسلامی عدالت انصاف قائم کرنے کا منصوبہ
Question: 14
ہوائی سروس کب شروع ہوئی.
Answer: 14
14-18
1963 میں پاکستان نے چین کے صدر مقام بیجنگ کے لیے پی آئی اے کی ہوائی سروس کا آغاز کیا. اس طرح پی آئی اے وہ واحد ادارہ ہے جو غیر اشتراکی کمپنی ہونے کے باوجود عوامی جمہوریہ چین کے علاقوں پر پرواز کرنے کا حق رکھتا ہے.
Question: 15
اقوام متحدہ کے بنیادی اداروں کے نام
Answer: 15
15-18
1- جنرل اسمبلی 2- سلامتی کونسل 3- تولیتی کونسل 4- معاشی و معاشرتی کونسل 5- بین الاقوامی عدالت انصاف 6- مرکزی سیکریڑیٹ
Question: 16
ای سی او کی زیلی کمیٹیوں کے نام.
Answer: 16
16-18
1- معاشی و اقتصادی تعاون 2- زرعی تعاون 3- تعلیمی ار سائنسی تحقیق میں تعاون
Question: 17
پاکستان کی طویل سرحد کون سی ہے.
Answer: 17
17-18
پاکستان کی طویل ترین سرحد 2200 کلومیٹر بھارت کے ساتھ ہے.
Question: 18
جینوا معاہدہ کیا تھا.
Answer: 18
18-18
1988 میں جینوا میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی روس، پاکستان، اور افغانستان کے درمیان یاک معاہدہ طے پایا. جس کے تحت 1989 میں روس نے اپنی فوجیں افغانستان سے واپس بلالیں