You must sign in Log In

New student? Register here

An important facility for 9th class students preparing for short questions biology 9th class chapter 6 of BISE. Get hundreds of questions to prepare and get better marks in 9th biology
Generic placeholder image

0

Our database contains a total of 0 questions for biology Short Questions. You’ll prepare using this huge databank.

Question: 1
سبسٹریت اور پراڈکٹ کی تعریف کریں.
Answer: 1
1-35
سبسٹریٹ: وہ مالیکیولز جن پر اینزائمز اثر انداز ہوتے ہیں سبسٹریٹس کہلاتے ہیں. مثال: پروٹینز پرپیسن اینزائم اثرانداز ہوتا ہے لہٰزا پروٹینز سبسٹریٹ ہیں.
Question: 2
اینا بولزم اور کیٹا بولزم میں کیا فرق ہے؟
Answer: 2
2-35
اینا بولزم : اینابولزم میں وہ تمام بائیوکیمیکل ری ایکشنز شامل ہیں جن چھوٹے مالیکیولز سے بڑے مالیکیولز بنائے جاتے ہیں. 2. اینا بولزم میں توانائی استعمال ہوتی ہے.
Question: 3
ایکٹیویشن انرجی کی تعریف کریں.
Answer: 3
3-35
ایکٹیویشن انرجی : ایکٹیویشن انرجی انرجی وہ کم سے کم توانائی ہے جو کسی ری ایکشن کے آغاز کے لیے ضروری ہوتی ہے. اینزائمز کئی طریقوں سے ایکٹیویشن انرجی کو کم کرتے ہیں. وہ سبسٹریٹس کی شکل تبدیل کرسکتے ہیں اور اس طرح اس تبدیلی کے لیے انرجی کی ضرورت کم کرسکتے ہیں. کچھ اینزائمز سبسٹریٹ پر موجودا چارجز کی تقسیم میں خلل ڈال کر ایسا کرتے ہیں. اینزائمز سبسٹریٹ کو عمل کرنے کےلیے درست سمتوں اور مقامات پر لاکر بھی ایکٹیویشن انرجی کم کرتے ہیں.
Question: 4
اینزائم کی اصطلاح پہلے کس نے استعمال کی؟
Answer: 4
4-35
1878ء میں ایک جرمن فزیالوجسٹ ون ہیلم کونے نے پہلی مرتبہ اصطلاح 'اینزائم ' استعمال کی.
Question: 5
اینزائمز سے کیا مراد ہے؟
Answer: 5
5-35
بائیوکیٹالسٹ یا اینزائمز: اینزائمز سے مراد ایسی پروٹینز ہیں جو بائیوکیمیکل ری ایکشنز پر عمل کرتی ہیں. انہیں بائیوکیٹالسٹ بھی کہتے ہیں.
Question: 6
دو ایننزائمز کے نام لکھیں.
Answer: 6
6-35
1. ایمائی لیز 2. لائی پیز.
Question: 7
اینزائم کی کوئی سی دو خصوصیات لکھیں.
Answer: 7
7-35
اینزائم کی خصوصیات: 1. تقریباً اینزائمز پروٹین ہوتے ہیں یعنی وہ ایمائنوایسڈ سے بنے ہیں. 2. اینزائمز کی موجودگی میں ری ایکشنز کی سپیڈان کے بغیر ہونے والے ری ایکشنز کی نسبت لاکھوں گنا تیز ہوتی ہے. کیٹالسٹس کی طرح اینزائمز بھی ری ایکشن میں استعمال ہوکر ختم نہیں ہوتے.
Question: 8
کیا تمام بائیوکیٹالسٹس پروٹین ہوتے ہیں؟واضح کریں.
Answer: 8
8-35
تمام بائیوکیٹالسٹس پروٹین نہیں ہوتے . مثال کے طور پر چند آر این اے مالیکیولز بھی ری ایکشنز کےلیے کیٹالسٹ کا کام کرتے ہیں.
Question: 9
بائیوکیٹالسٹس کے دو فوائد لکھئے.
Answer: 9
9-35
بائیوکیٹالٹس کے فوائد: 1.بائیوکیٹالسٹس ایسی پروٹینز ہیں جو بائیوکیمیکل ری ایکشنز کو کیٹالائیز تیز کرتی ہیں. 2.بائیوکیٹالسٹس ایسی پروٹینز ہیں جو ری ایکشن کے دوران خود تبدیل نہیں ہوتیں.
Question: 10
ایکسٹرا سیلولر اور انٹراسیلولرانزائمز میں کیا فرق ہے؟
Answer: 10
10-35
انٹراسیلولر: اینزائمز کی گروبندی اس مقام کی بناء پر کی جاسکتی جہاں وہ کام کرتے ہیں. یعنی انٹراسیلولر انزائمز .
Question: 11
میٹابولزم کا تصور کس نے دیا؟ میٹا بولزم کی تعریف بھی کریں.
Answer: 11
11-35
میٹابولزم : میٹابولزم کی اصطلاح ایک یونانی لفظ سے اخذ کی گئی ہے. جس کے معنی "تبدیلی" ہیں. ابن نفیس نے سب سے پہلے میٹا بولزم کا تصور دیا تھا. ابن نفیس کے مطابق " جسم اور اس کے حصے ہمیشہ تبدیلیوں سے گزررہے ہوتے ہیں. میٹابولزم سے مراد تمام بائیوکیمیکل ری ایکشنز ہیں جو جانداروں میں زندگی کی بقا کے لیے ہورہے ہوتے ہیں.جانداروں میں ہونے والے ان بائیوکیمیکل ری ایکشنز میں توانائی منتقل ہوتی ہے. میٹابولزم کی دو اقسام ہیں. 1. اینابولزم 2. کیٹابولزم .
Question: 12
اینا بولزم کی تعریف کریں اور مثال دیں.
Answer: 12
12-35
اینا بولزم : 1. اینا بولزم تعمیری عمل ہے. 2. اینا بولزم میں چھوٹے سادہ مالیکیولز مل کر بڑے پیچیدہ ماللیکیولز بناتے ہیں. 3. اینا بولزم میں انرجی جزب ہوتی ہے. مثال : فوٹوسنتھی سز ایک انیا بولک عمل ہے.
Question: 13
میٹابولک سلسلے سے کیا مراد ہے؟
Answer: 13
13-35
بہت سے اینزائمز خاص ترتیب کے ساتھ اکھٹے کام کرتے ہیں جس سے میٹابولک سلسلے بنتے ہیں. ایک میٹابولک سلسلہ میں ایک اینزائم کسی اور اینزائم کے پیدا کردہ کٹ کو اپنے سبسٹریٹ کے طور پر لے لیتا ہے اور اس کا ری ایکشن کروانے کے بعد نئے پراڈکٹ کو اگلے اینزائم کو دے دیتا ہے.
Question: 14
پراستھیٹک گروپ کی تعریف کریں.
Answer: 14
14-35
پراستھیٹک گروپ: جب آرگینگ کو- فیکٹرزاینزائم کے ساتھ مضبوطی سے بندھے ہوں تو انہیں پراستھیٹک گروپ کہتے ہیں.
Question: 15
کو-اینزائمز کی تعریف کریں.
Answer: 15
15-35
کو-اینزائم : جب آرگینگ کو- فیکٹرز اینزائمز کےستھ کمزور جوڑ بناتے ہیں تو یہ کو-اینزائم کہلاتے ہیں.
Question: 16
دو کواینزائمز کے نام لکھیے.
Answer: 16
16-35
1. رائبوفلیون 2. تھایامین 3. فولک ایسڈ. .
Question: 17
کو فیکٹرز کی تعریف کریں.
Answer: 17
17-35
کوفیکٹرز: کچھ اینزائمز کو کام کرنے کے لیے نان پروٹین مالیکیولز چاہتے ہیں جنہیں کو-فیکٹرزکہتے ہیں. مثالیں : فلیون اور ہیم.
Question: 18
کو-فیکٹر اور کو اینزائم کی تعریف کریں.
Answer: 18
18-35
کو-فیکٹر: چند اینزائم کو اپنی مکمل صلاحیت دکھانے کے لیے اضافی اجزا کی ضرورت نہیں‌ ہوتی . تاہم دوسرے اینزائمز کام کرنے کے لیے نان پروٹین مالیکیولز چاہتے ہیں.جنہیں کو-فیکٹرز کہتے ہیں.
Question: 19
کاغذ کی صنعت میں اینزائمز کا کیا کردار ہے.
Answer: 19
19-35
اینزائم سٹارچ کو توڑ کر اس کے گاڑھا پن کو کم کرتے ہیں. جو کاغذ کی تیاری میں مدد دیتا ہے.
Question: 20
اینزائمز کے کیا استعمالات ہیں؟
Answer: 20
20-35
خوراک کی صنعت : وہ اینزائمز جو سٹارچ کو سادہ شوگرز میں توڑتے ہیں. انہیں روٹی، بنز وغیرہ بنانے کیلیے استعمال کیا جاتا ہے. مشروبات : اینزائمز سٹارچ اور پروٹینز کو توڑتے ہیں . ان کے پراڈکٹس کو پیسٹ الکحل بنانے کے لیے فرمینٹیشن میں استعمال کرتا ہے.
Question: 21
بائیولوجیکل ڈیٹرجنٹس کے دو استعمالات لکھیں.
Answer: 21
21-35
1. کپڑوں پر لگے پروٹینز کے دھبے اتارنے کے لیے پروٹی ایز اینزائمز استعمال ہوتے ہیں. 2. ایمائلیز اینزائمز برتن دھونے میں استعمال ہوتے ہیں اور ان پر لگے ہوئے سٹارچ کے مزاحم رسوب اتارتے ہیں.
Question: 22
ان صنعتوں کے نام لکھیے جہاں اینزائمز کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے؟
Answer: 22
22-35
خوراک کی صنعت ، الکحل کی صنعت ، کاغذ کی صنعت.
Question: 23
انزائم ری ایکشن کی رفتار پر کون سے فیکٹرز اثر انداز ہوتے ہیں؟ نام لکھیں.
Answer: 23
23-35
1. ٹمپریچر 2. سبسٹریٹ کنسنٹریشن 3. تیزابیت
Question: 24
ایٹکوسائٹس کے دو فوائد لکھیں .
Answer: 24
24-35
1. ایکٹوسائٹس سبٹریٹ کی پہچان کرتی ہے. 2. ایکٹوسائٹس سبٹریٹ کے ساتھ جڑ جاتی ہے اور اس کا ری ایکشن کرواتی ہے.
Question: 25
آپٹیمم ٹمپریچر سے کیا مراد ہے؟
Answer: 25
25-35
آپٹیمم ٹمپریچر : خاص ٹمپریچر جس پر اینزائم تیز ترین رفتار کے ساتھ کام کرتا ہے آپٹیمم ٹمپریچر کہلاتا ہے. انسانی انزائمز کا آپٹیمم ٹمپریچر 37ڈگڑی سینٹی گریڈ ہے.
Question: 26
ٹمپریچر میں اضافہ اینزائمز کی رفتار پر کیا اثر ڈالتا ہے؟
Answer: 26
26-35
ڈی نیچرنگ آف اینزائمز: ہر اینزائم کا مخصوص آپٹیمم ٹمپریچر ہوتا ہے.جس پر یہ تیز رفتار کے ساتھ کام کرتا ہے. یہ جب ٹمپریچر کسی حد تک بڑھتا ہے تو حرارت ایکٹیویشن انرجی میں اضافہ کرتی ہے اور کائی نیٹک انرجی فراہم کرتی ہے جس کی وجہ سے ری ایکشن کی رفتار بڑھ جاتی ہے. جب ٹمپریچر آپٹیمم سے بڑھ جائے تو زیادہ حرارت سے اینزائمز کے مالیکیولز میں ارتعاش بڑھ جاتا ہے اور اینزائمز کا گلوبیولر سٹرکچر قائم نہیں رہتا. اسے اینزائمز کا ڈی نیچر ہونا کہتے ہیں. اینزائمز کے ڈی نیچرہونے سے اینزائمز ایکشن کی رفتار میں بہت تیزی سے کمی آتی ہے اور اینزائم ایکشن مکمل طور پر رک بھی سکتا ہے.
Question: 27
آپٹیمم pH کسے کہتے ہیں؟
Answer: 27
27-35
تمام اینزائمز pH کی تنگ حدود کے اندر ہی تیز رفتار سے کام کرتے ہیں. ان حدود کو اینزائم کی آپٹیمم pH کہتے ہیں.
Question: 28
اینزائم کے کام کرنے پر pH کس طرح اثر انداز ہوتی ہے؟
Answer: 28
28-35
pH کی تنگ حدود کے اندر ہی تمام اینزائمز تیز ترین رفتار سے کام کرتے ہیں. یہ حدود اینزائمز کی آپٹیمم pH کہلاتی ہے. pH کی ان حدود میں تبدیلی یعنی کمی یا زیادتی اینزائمز کے کام کرنے کو آہستہ کردیتی ہے یا اسے مکمل طور پر روک دیتی ہے. ہر اینزائمز کی مخصوص آپٹیمم pH ہوتی ہے.
Question: 29
پیپسن اور ٹریپسن اینزائم کس میڈیم میں کام کرتے ہیں؟
Answer: 29
29-35
پیپسن انیزائم تیزابی میڈیم میں کام کرتا ہے. ٹریپسن انیزائم الکائن میڈیم میں کام کرتا ہے.
Question: 30
پروٹی ایز اینزائم اور ایمائی لیز اینزائم میں فرق تحریر کریں.
Answer: 30
30-35
پروٹی ایز اینزائم : پروٹی ایز اینزائم پروٹین سٹریٹ کے لیے مخصوص ہوتے ہیں. پروٹی ایز اینزائمز کوکپڑوں پر لگے پروٹینز کے دھبے اتارنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے.
Question: 31
اینزائم ایکشن کے میکانزم کی مختصر وضاحت کریں.
Answer: 31
31-35
اینزائم ایکشن : ایک عارضی اینزائم -سبسٹریٹ کمپلیکس اینزائم کے سبسٹریٹ سے جڑنے پر بنتا ہے . اس کے بعد اینزائم ری ایکشن کو کیٹالائز کرکے سبسٹریٹ پراڈکٹ میں تبدیل ہوجاتا ہے. کمپلیکس کے ٹوٹنے پر اینزائم اور پراڈکٹ آزاد ہوجاتے ہیں.
Question: 32
لاک اینڈ کی ماڈل کس نے پیش کیا؟ تعریف کریں.
Answer: 32
32-35
لاک اینڈ کی ماڈل: 1894ء میں جرمن کیمسٹ ایمل فشر نے اینزائم ایکشن کی وضاحت کے لیے لاک اینڈ کی ماڈل پیش کیا. اس ماڈل کے مطابق اینزائم اور سبسٹریٹ دونوں کی اشکال مخصوص ہوتی ہیں اور دونوں ایک دوسرے میں مکمل طور پر فٹ ہوجاتے ہیں. اس ماڈل سے اینزائم کے مخصوص ہونے کی وضاحت حاصل ہوتی ہے.
Question: 33
انڈیوسڈفٹ ماڈل کی تعریف کریں اور یہ کس نے پیش کیا؟
Answer: 33
33-35
انڈیوسڈفٹ ماڈل : 1958ء میں ایک امریکی بائیولوجسٹ ڈینئیل کوشلینڈ نے لاک اینڈ کی ماڈل میں تبدیلی کی تجویز دی اور انڈیوسڈفٹ ماڈل پیش کرکے اینزائم ایکشن کی وضاحت کی. یہ ماڈل لاک اینڈ کی ماڈل کی نسبت زیادہ قابل قبول ہے. اس میں ڈینئیل کو شلینڈ نے بتایا کہ اینزائمز لچکدار اجسام ہیں اور ان کی ایکٹوسائٹ جب سبسٹریٹ سے ملتی ہے تو اپنی شکل تبدیل کرلیتی ہے. اس ماڈل کی روسے ایکٹوسائٹ کوئی بے لچک ساخت نہیں ہے بلکہ اپنے کام کو کرنے کے لیے یہ مناسب اور درست حالت میں ڈھل جاتی ہے.
Question: 34
پروٹین اور سٹارچ کو توڑنے والے اینزائمز کے نام لکھیں.
Answer: 34
34-35
1. سٹارچ اینزائم ایمائی لیز سے ٹوٹتا ہے. 2. پروٹین اینزائم پروٹی ایز سے ٹوٹتی ہے.
Question: 35
اینزائمز کی تخصیص سے کیا مراد ہے؟
Answer: 35
35-35
سبسٹریٹس کے لحاظ سے اینزائمز مخصوص ہوتے ہیں. مثلاً اینزائمز پروٹی ایز سٹارچ پر عمل نہیں کرتا یہ پروٹینز میں موجود پیپٹائڈز بانڈ توڑتا ہے جبکہ سٹارچ کا مخصوص اینزائم ایمائی لیز ہے جس سے یہ ٹوٹتی ہے. اینزائم لائی پیز صرف لپڈز کے لیے مخصوص ہے اور انہیں فیٹی ایسڈ گلیسرول میں ڈائی جیسٹ کرتا ہے.