You must sign in Login/Signup

New student? Register here

An important facility for 11th class students preparing for short questions islamiat 11th class chapter four of BISE. Get hundreds of questions to prepare and get better marks in 11th islamiat
Generic placeholder image

0

Our database contains a total of 0 questions for islamiat Short Questions. You’ll prepare using this huge databank.

Question: 1
علم کے بارے میں‌رسول (ص) کے دو ارشادات تحریر کریں.
Answer: 1
1-73
1.علماء انبیاء کے وارث ہوتے ہیں. 2.علم کی جستجو ہر مسلمان پر فرض ہے.
Question: 2
علم سے متعلق کسی حدیث کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 2
2-73
ترجمہ :"علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے".
Question: 3
علم کی دو اقسام بیان کریں.
Answer: 3
3-73
علم کی دو اقسام درج ذیل ہیں. 1.دین کا علم 2.طب کا علم
Question: 4
مفید علم کے فوائد بیان کریں.
Answer: 4
4-73
مفید رعلم کے بہت سارے فوائد ہیں.اس سے ایک خاص قسم کا انسان تیار ہوتا ہے جو دنیا اور آخرت دونوں جگہوں پر کامیاب ہوتا ہے.اس علم سے رضائے الہیٰ کا حصول،ایمانداری،وسعت نظر،اچھا اخلاق اور تعمیری ومثبت رویہ اختیار کرنے جیسی اعلیٰ صفات پیدا ہوتی ہیں.
Question: 5
علماء انبیا(ع) کے ورثاء ہیں وضاحت کریں.
Answer: 5
5-73
????? :"????? ?????? ?? ???? ???.". ?? ???? ????? ?? ????? ??? ????? ????? ???? ??? ???? ??????? ?? ??? ??? ????(?) ?? ?? ?? ??? ?? ??? ?????? ?? ????? ??? ????? ?? ?? ?? ??? ????? ??????? ??? ???? ??? ???? ??? ?? ??? ????? ??? ???????? ?? ?????? ????? ????.
Question: 6
استاد کے دو حقوق لکھیں.
Answer: 6
6-73
1.طلباء پر لازم ہے کہ استاد کا احترام کریں. 2.سربراہان ادارہ پر لازم ہے کہ استاد کے وظیفے کا معقول انتظام کریں.جس سے اسے معاشی بے فکری ہو اور وہ بہتر طریقے سے فرائض تدریس سر انجام دے سکے.
Question: 7
نفع بخش علم سے کیا مراد ہے؟
Answer: 7
7-73
نفع بخش علم سے مراد ایسا علم ہے جو انسان کی دنیاوی زندگی اورآخرت کے لئے فائدہ مند ہو،دین کا علم یقیناِ نفع بخش علم ہے.اس پر عمل کرنے سے دین اور دنیا کی ترقیاں اور بھلائیاں حاصل ہوتی ہیں.
Question: 8
تعلیم نسواں کا کیا حکم ہے؟
Answer: 8
8-73
اسلامی تعلیم میں خواتین کی تعلیم پر بہت زور دیا گیا ہے کیونکہ ایک مرد کی تعلیم و تربیت ایک فرد تک محدود رہتی ہے جبکہ ایک عورت کی تعلیم ایک خاندان کی تعلیم کے ہم معنی ہے.بچوں کی تربیت کا پہلا ادراہ گھر ہوتا ہے،
Question: 9
مسجدیں دنیا کی بہترین جگہ ہیں وضاحت کریں.
Answer: 9
9-73
مسجدیں دنیا کی بہترین جگہ ہیں،حدیث نبوی(ص)ہے."دنیا کے بدترین مقامات بازار اور بہترین‌ جگہ مساجد ہیں"اس کے لئے بدترین مقامات پر کم ازکم باار مجبوری جانا چاہئے اور بہترین مقام یعنی مسجد میں زیادہ سے زیادہ جانا چاہئے،
Question: 10
استاد کا مرتبہ بہت اونچا ہے وضاحت کریں.
Answer: 10
10-73
استاد کے اونچے مرتبے سے مراد ہے کہ : 1.معاشرہ استاد کو معاشی طور پر خوشحال اور فکر معاش سے آزاد بنانے کی پوری کوشش کرے تاکہ وہ اپنا تمام تر وقت تعلیم و تدریس میں صرف کریں. 2.معاشرے میں اس کا سب سے زیادہ احترام ہو،اور استاد کا دل سے احترام کریں اور اس کی ہدایات پر پر مکمل عمل کرنے کی کوشش کریں.
Question: 11
ایک اچھے استاد کی چار خوبیاں بیان کریں.
Answer: 11
11-73
اچھے استاد کی چار خوبیاں درج ذیل ہیں. 1.طلباء کا دل سے خیر خواہ ہونا. 2.ہر طالب علم کی صلاحیت سے واقف ہونا. 3.طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کرنا. 4.طلباء کوحق سوالات اور اپنی استطاعت کے مطابق ہر سوال کو جواب دینا اور انکو مطمئن کرنا.
Question: 12
استاد کے دو فرائض لکھیں.
Answer: 12
12-73
1.طلبہ کو سوال کرنے اور پوچھنے کا موقع دے. 2.طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا خیال رکھے،ان کے ساتھ کامل شفقت اور همدردی والا رویہ اختیار کرے.
Question: 13
علم سے کیا مراد ہے؟
Answer: 13
13-73
علم عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی واقف ہونا ،جاننا،سمجھنا وغیرہ کے ہیں.اصطلاح میں انسان کو جومعلومات حواس خمسہ سے حاصل ہوتی ہے اس کو علم کہتے ہیں.
Question: 14
اسلامی تعلیمات کی رو سے طبی علم کی کیا اہمیت ہے؟
Answer: 14
14-73
اسلامی تعلیمات کی رو سے طبی علم کی بہت زیادہ اہمیت ہے.قرآن مجید میں ارشاد ہے "جو کچھ زمین‌میں ہے وہ سب اللہ نے انسان کے لئے پیدا کیا ہے".
Question: 15
حدیث(ص) کی روشنی میں مسجد کی عظمت بیان کریں.
Answer: 15
15-73
1.مسجدیں آخرت کے باغات ہیں. 2.مسجدیں جنت کا باغات ہیں. 3.مسجدیں اللہ کے گھر ہیں.
Question: 16
ترجمہ لکھیئے."اَلُعِلُمُ وَرَثٰۃ اَلاَ انُبیاءِ"
Answer: 16
16-73
ترجمہ: "علم انبیاء(ع) کی وراثت ہے".
Question: 17
فقہ جعفریہ کی کون سی کتابیں ہیں نام لکھیں.
Answer: 17
17-73
الکافی،من لایحضرہ،الاستنصار ،تہذیب الاحکام
Question: 18
کتاب قرآن کی دو چیزوں کے نام لکھیے.
Answer: 18
18-73
1.پتھروں کی سلوں پر 2.کھجور کے پتوں پر
Question: 19
مسجد و مکتب کا مفہوم تحریر کریں.
Answer: 19
19-73
مسجدعربی کا لفظ ہے.یہ اسم ظرف مکان ہے.اس کے معنی سجدہ گاہ کے ہیں.اصطلاحی طور پر مسجد اس جگہ کو کہتے ہیں جومسلمانوں نے نماز کے لئے مخصوص کر رکھی ہو،خواہ یہ عارضی طور پر ہو یا مستقل طور پر.
Question: 20
قرآن پاک کا اسلوب بیان کریں.
Answer: 20
20-73
قرآن پاک کا انداز بیان بے حد دلکش ہے جب یہ پڑھاجاتا ہتے تو ہر کوئی اس کو سننے کے لیے اس کی طرف مائل ہو جاتا ہےاس کلام میں بلا کی تاثیر ہے یہ دل کی گہرائیوں میں اتر جاتا ہے اس جے چھوٹے چھوٹے جملوں میں بے شمار معانی و مطالب پوشیدہ ہیں.اسی خاطر شروع سے تفسیر کرنے والوں نے اس کی تفسیر لکھنے میں عمریں خرش کر ڈالیں اور یہ سلسلہ برابر چلتا جا رہا ہے.
Question: 21
"اِنَما َ بُعُثُ مُعًلًماً" کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 21
21-73
ترجمہ: "بے شک مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے".
Question: 22
صحاح ستہ میں سے‌صرف دو کتابوں کا تعارف لکھئے.
Answer: 22
22-73
1.صیحح بخاری احادیث کی پہلے نمبر پر سب سے زیادہ مشہور کتاب ہے جس کے مولف امام ابو عبداللہ محمد ابن اسماعیل بخاری ہیں. 2.احادیث کی کتابوب میں صیحح مسلم دوسرے نمبر پر زیادہ مشہور کتاب ہے.
Question: 23
"اِنًُمَا بُعُث مُعَلِمَا" کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 23
23-73
ترجمہ : "بے شک مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے".
Question: 24
قرآن پاک کے چار صفاتی نام تحریر کریں.
Answer: 24
24-73
1.حکیم 2.مجید 3.مبارک 4.العزیز
Question: 25
اصحاب صفہ پر نوٹ لکھیں.
Answer: 25
25-73
جس طرح مکہ میں دارارقم کے نام ست صحابہ کرام(رض) کی تعلیم اور تزکیہ نفس کے لئے جگہ مختص کی گئی تھی.اسی طرح مدینہ طیبہ میں اصحاب صفہ کے نام سےتعلیم و تربیت کی خاطر مسجد نبوی میں ایک مقام مختص کر دیا گیا تھا جہاں مسلمانوں کی دینی رہنمائی کے لئے اہتمام کیا جاتا تھا.
Question: 26
امام ابن ماجہ کا پورا نام اور سن وفات لکھیں.
Answer: 26
26-73
امام ابن ماجہ کا پورا نام امام ابو عباللہ ،محمد بن یزید ابن ماجہ القزدینی اور وفات 273 ہجری ہے.
Question: 27
قرآن کریم کی سب سے بڑی اور چھوٹی سورۃ کے نام لکھیں.
Answer: 27
27-73
قرآن کریم کی سب سے بڑی سورۃ البقرہ ہے اور سب سے چھوٹی سورۃ الکوثر ہے.
Question: 28
وضاحت کریں مسجد ایک عظیم تربیت گاہ ہے.
Answer: 28
28-73
اللہ نے مسجد کو اپنا گھر قرار دیا ہے،مسجد اسلامی روحانی مرکز ہے.اس وجہ سے اس میں آنے والوں کو مذہب یا مسلک کی بنیاد پر روکنا ظلم ہے.اس میں خالص ،کتاب و سنت کی اسلامی اور دینی تعلیم کے علاوہ کسی بھی گروہی،فرقہ وارانہ اور سیاست پر مبنی کوئی بحث اوت تمحیث ست اجتناب کرکہ ہی سب مسلمانوں کے لئے ایک بہترین اور عظیم تربیت گاہ بن سکتی ہے.
Question: 29
اسلام سے قبل تعلیم کی کیا اہمیت تھی؟
Answer: 29
29-73
ظہور اسلام سے قبل عربوں کا ذوق و شوق تو کجا شرفاء میں لکھنے پڑھنے کو عیب سمجھا جاتا ہے.پڑھے لکھے آدمی خال خال نظر آتے تھے.اسلام آیا تو مسلمان کا ایک ایک گھر تفسیر و حدیث اور فقہ کا دارلعلوم بن گیا.
Question: 30
علم کی معاشرتی اہمیت بیان کریں.
Answer: 30
30-73
علم کے بغیر انسانی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور اسی طرح اپنی جگہ پر قائم بھی نہیں رہ سکتا اس لئے نبی کریم(ص) نے اس معاشرے میں اس دور کے لحاظ سے علم کو تیزی سے پھیلایا،اس سے وہ معاشرہ جو جاہلیت کا مرقع تھا،علم و تہذیب کا گہوارہ بن گیا.
Question: 31
حدیث کے لغوی اور اصطلاحی معنی کیا ہیں؟
Answer: 31
31-73
حدیث‌کے لغوی معنی بات،گفتگو اور کلام کے ہیں.اصطلاح میں حدیث سے مراد حضور(ص) کے قول فعل اور تقریر کو حدیث کہتے ہیں.
Question: 32
اسلامی تعلیم کی دو خصوصیات لکھیں.
Answer: 32
32-73
1.رضائے الہی کا حصول 2.لوگوں کی سیرت و کردار کی تعمیر تاکہ وہ اچھے اعمال کریں جن کے ذریعےان کے اچھے نظریات کا مظاہرہ ہو سکے.
Question: 33
اصول اربعہ سے کیا مراد ہے؟
Answer: 33
33-73
اصول اربعہ سے مراد فقہ جعفریہ کی احادیث کے ذخائر کی چار کتب ہیں،جن میں سے دو کتب کے نام درج ذیل ہیں. 1.الکافی 2.تہذیب الاحکام
Question: 34
اسلامی نقطہ نظر سےتعلیم کے مقاصد لکھئے.
Answer: 34
34-73
1.رضائے الہی کا حصول 2.علم کی اشاعت 3.تعمیر سیرت 4.نصب العین کا تعین 5.وحدت دین و دنیا 6.جسمانی تربیت
Question: 35
صیحح مسلم اور جامع ترمذی کے مصنفین کے نام لکھیں.
Answer: 35
35-73
صیحح مسلم کے مصنف : امام مسلم بن حجاج بن مسلم قثیری جامع ترمذی کے مصنف: امام ابو عیسیٰ محمد بن عیسٰی الترمذی
Question: 36
صحاح ستہ میں سے کوئی سی دو کتابوں کے نام اور ان کے مولفین کے نام لکھیں،.
Answer: 36
36-73
1.صیحح بخاری : امام ابو عبداللہ محمد بن اسماعیل بخاری(رح) 2.صیحح مسلم : امام مسلم بن حجاج بن مسلم قثیری(رح)
Question: 37
مکی صورتوں کی دو خصوصیات لکھیں.
Answer: 37
37-73
1.مکی صورتیں چھوٹی ہیں 2.ان سورتوں میں توحید رسالت اور آخرت کے مضامیں بیان ہوئے ہیں.
Question: 38
تدوین حدیث کا آغاز کب ہوا؟
Answer: 38
38-73
تدوین حدیث کا آغاز حضور(ص) کے دور سے ہو گیا تھا، جیسا کہ آپ(ص) نے مختلف قبائل کو تحریری ہدایات لکھواکر دیں.بادشاہوں کے نام قبولیت اسلام کے دعوت نامے لکھوائے.موصول شدہ خطوط کے جوابات لکھوائے،مدینہ منورہ کی مردم شماری کروائی،مختلف قبائل کو امان نامے لکھوا کر دیے. اس سب تاریخی ثبوت ہوتا ہے کہ تدوین حدیث کا آغاز آپ (ص) کے دور میں ہی ہو گیا تھا.
Question: 39
کن دو چیزوں کو مضبوطی تھامے کا حکم دیا گیا ہے.
Answer: 39
39-73
قرآن اور سنت رسول اللہ دو چیزوں کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کا حکم ہے،پھر پھر گمراہ ہونے سے بچ سکو گے.
Question: 40
تدوین قرآن کے حوالے سے حضرت عثمان (رض) کی خدمت لکھیں.
Answer: 40
40-73
حضرت عثمان (رض) نے اپنے عہد خلافت میں امُ المومنین حضرت حفصہ(رض)سے وہ مصحف جو حضرت عمر(رض) کی وفات کے بعد ان کی تحویل میں آیا تھا ،اسے مبگوا کر اس کی متعدد نقلیں اپنی نگرانی میں تیار کراوائیں اور تمام قلمر خلافت میں اس کے نسضے بھجوادیئے.
Question: 41
حضرت عمر(رض) نے قرآن کی فضلیت کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا؟
Answer: 41
41-73
آپ(ص) نے ارشاد فرمایاٌ :اللہ تعالی اس کتاب کے ذریعے کتنی ہی قوموں کو بلندی بخشے گا اور کتنوں کو پست کرےگا.
Question: 42
صحاح ستہ سے کیا مراد ہے؟
Answer: 42
42-73
احادیث کی چھ صیحح ترین کتابوں کو صحاص ستہ کہتے ہیں.
Question: 43
امام ترمذی کا پورا نام اور سن وفات لکھیں.
Answer: 43
43-73
امام ترمذی کا پورا نام امام ابو عیسی الترمذی ہے اور سن وفات 279 ہجری ہے،
Question: 44
حجتہ الوداع سے کیا مراد ہے؟
Answer: 44
44-73
حضور(ص) نے دس ہجری میں آخری حج ادا کیا ،اس آخری حج کے دوران میدان عرفات میں ایک خطبہ ارشاد فرمایا جو نہایت ضروری احکام اور نصیحتوں پر مشتمل ہے.آپ(ص) کا یہ خطبہ حجتہ الوداع کہلاتا ہے.
Question: 45
تقریری حدیث سے کیا مراد ہے؟
Answer: 45
45-73
ایسا کام یا بات جو حضور(ص) کے سامنے کسی صحابی(رض) نے کیا ہو یا کہی ہو اور آپ(ص) نے اس کام یا بات کو برقرار رکھا ہو، ایسی‌ حدیث‌کو تقریری حدیٹ کہتے ہیں.
Question: 46
امام مسلم(رح) کا پورا نام لکھیں اور سن وفات لکھیں.
Answer: 46
46-73
امام مسلم(رح) کا پورا نام مسلم بن حجاج بن مسلم قثیری اور سن وفات 261 ہجری ہے.
Question: 47
قرآن مجید کی چار خصوصیات لکھیں.
Answer: 47
47-73
1.قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے خود لیا 2.قران مجید ہر قسم کے اختلاف و تضاد سے پاک کتاب ہے. 3. قرآن پاک کےہر حرف 10 نیکیاں ملتی ہیں. 4.دنیاوی کتابوں کی طرح اس کا بار بار ایک بلکہ ہزار بار پڑھنے سے اکتاہٹ نہیں ہوتی
Question: 48
صیحین کے مولفین کے نام تحریر کریں.
Answer: 48
48-73
1.صیحح بخاری: امام عبداللہ محمد بن اسمعٰیل بخاری(رح) 2.صیحح مسلم: امام مسلم بن حجاج بن مسلم قثیری(رح)
Question: 49
قرآن کی تاثیر پر نوٹ لکھیں.
Answer: 49
49-73
قرآن مجید چونکہ کلام الہی ہے اس لیے اس میں پڑھنے والوں کے لیے بلک کی تاثیر رکھ دی گئی ہے ،اس تاثیر کا انداز قرآن مجید کی اس آیت سے ہوتا ہے: ترجمہ:" اگر ہم اتارتے یہ قرآن ایک پہاڑ پر تو دیکھ لیتا کہ وہ دب جاتا اللہ کے ڈر سے ". یہ اسی تاثیر کا سبب ہے کہ ایک مومن اس کی تلاوت کے دوران ایک عجیب کیفیت اپنے دل میں محسوس کرتا ہے یہی دراصل ایمانی کیفیت ہے جو تعلق با اللہ میں استواری اور قرآنی تعلیمات کو اپنے اندز جذب کرنے کا باعث بنتی ہے.
Question: 50
حدیث کی دو اقسام لکھیں.
Answer: 50
50-73
حدیث کی دو اقسام درج ذیل ہیں 1.حدیث قولی 2.حدیث فعلی
Question: 51
امام بخاری کا سن وفات اور پورا نام تحریر کریں.
Answer: 51
51-73
امام بخاری(رح): صیحح بخاری کے مولف کا نام امام ابو محمد ابن اسماعیل بخاری(رح) ہے اور سن وفات 256 ہجری ہے.
Question: 52
حدیث کی اہمیت کے بارے میں ایک قرآںی آیت کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 52
52-73
ترجمہ: جو تم کو رسول(ص) دیں سو لے لو اور حکم پر چلو رسول(ص) کے.
Question: 53
اسماء الرجال کی وضاحت کریں.
Answer: 53
53-73
اسماء الرجال سے مراد حدیث کی روایت کرنے والوں کے متعلق جاننا،کہ یہ روایت کس راوی سے مروی ہے اس کا کیا مرتبہ و مقام ہے ایسا عمل اسماء الرجال کہلاتا ہے.
Question: 54
چار کاتبین وحی کے نام لکھیں.
Answer: 54
54-73
1.حضرت ابوبکر(رض) 2.حضرت عمر فاروق(رض) 3.حضرت عثمان غنی(رض) 4.حضرت علی (رض)
Question: 55
قرآن کریم کی حفاظت کے بارے میں ایک آیت کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 55
55-73
ترجمہ:" ہم نے خود اتاری ہے یہ نصیحت اور ہم خود اس کے نگہبان ہیں".
Question: 56
ترتیب توقیدی سے کیا مراد ہے؟
Answer: 56
56-73
قرآن مجید کی موجودہ ترتیب توقیفی ہے یعنی خود حضرت محمد(ص) نے حکم الیٰ کے مطابق اس کی ترتیب کا اہتمام فرمایا ہے جب کوئی سورت نازل ہوئی تو آپ(ص) خود کاتبان وحی سے فرمایا کرتے تھے کہ اس سورت کو فلاں فلاں سورت کے شروع یا آخر میں درج کرو،
Question: 57
پہلی نزول وحی کا واقعہ تحریر کریں،.
Answer: 57
57-73
حضور(ص) عبادت الہی کے لیے گار حرام میں تشریف لے جاتے تھے،جب آپ(ص) کی عمر چالیس برس ہوئی تو جبرائیل امین غار حرا میں تشریف لائے اور کہا پڑھ آپ(ص) نے فرمایا میں پڑھا لکھا نہیں. تین بار یہی سوال و جواب ہوتا رہا اور چوتھی بار جبرائیل امین نے آپ(ص) کو پکڑ کر دبایا اور چھوڑ کر سورۃ العلق کی پہلی پانچ آیتیں پڑھی اس طرح وحی کا نزول ہوا.
Question: 58
مدنی سورتوں کی دو خصوصیات لکھیں،
Answer: 58
58-73
1.تجارت میں لین دین کے احکامات 2.جہاد کی فرضیت کا حکم 3.اللہ کی راہ پر خرچ کرنے کی فصیلت 4.عدل و احسان کا حکم
Question: 59
حضرت عمر (رض) کو قرآن نے کیسے بدلا؟
Answer: 59
59-73
حضرت عمر(رض) کی زندگی کا مطالعہ کریں تو پتہ چلتا ہے کہ اس کتاب ہدایت کا اثر تھا جس نے حضرت عمر(رض) کی زندگی کو یکسر بدل دیا،وہ حضرت عمر(رض) جو اپنے باپ خطاب کی بکریاں چراتے تھے بکریاں ان کے قابو میں نہ آتی تھیں تو ان کا باپ انکو جھڑکتا تھا اور پھر یہ وہی عمر(رض) ہیں جو اسلام قبول کرنے کے بعد تمام عالم کو اپنی عظمت و صلاحیت سے متحیر کر دیتے ہیں اور قیصر و کسری کو تاج و تخت سے محروم کر دیتے ہیں.اور ان کے مدمقابل ایک ایسی سلطنت کی بنیاد ڈالتے ہیں کو دونوں حکومتوں پر حاوی ہے.
Question: 60
قرآن کریم کا دیگر الہامی کتابوں سے موازنہ کریں.
Answer: 60
60-73
قرآن کریم کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے خود لیا ہے یعنی اس کتاب کو قطع و برید اور تحریف سے ہمیشہ کے لیے محفوظ کر دیا گیا،بر خلاف دوسری آسمانی کتابوں کے کہ وہ تحریف کے عمل سے نہیں بچ سکتیں اس طرح پہلی آسمانی کتابوں میں سے کچھ باتیں صرف اخلاقی تعلیمات پر مشتمل تھیں بعض صرف مناجات اور دعاؤں کا مجموعہ تھیں،مگر قرآن مجید ایک ایسی کتاب ہے جس میں ہر پہلو پر روشنی ڈالی گئی ہے.
Question: 61
قرآن پاک کا انداز بیان کیسا ہے؟
Answer: 61
61-73
قرآن پاک کا انداز بیان پیار اور دل کش ہے،جو سامعین کو اپنی طرف مائل کرتا ہے اس میں بلا کی تاثیر ہے جو سننے والے کے دل میں اترتی ہے اس کے چھوٹے چھوٹے جملوں میں بے شمار معانی و مطالب پوشیدہ ہوتے ہیں،یہ تمام انسانوں کو براہ راست خطاب کرتا ہے.
Question: 62
دوسری صدی ہجری کی تین نامور کتب حدیث کے نام لکھیں.
Answer: 62
62-73
1.الآ ثار : امام ابو حینفہ(رح) 2.موطا: امام مالک(رح) 3.جامع : امام سفیان ثوری(رح)
Question: 63
چارلائنوں پر مبنی قرآن کے انداز بیان پر نوٹ لکھیں.
Answer: 63
63-73
اس کتاب کی خوبیوں کا کوئی اندازہ نہیں کر سکتا،اس کے مضامین و مطالب کی کوئی حد نہیں ،کوئی شخص بھی جس کے دل میں ہدایت کی سچی تڑپ ہو اور وہ اپنے فہم کے مطابق اس سے فائدہ اٹھا سکتا .
Question: 64
چار کاتبین وحی کے نام لکھیں.
Answer: 64
64-73
1.حضرت ابوبکر(رض) 2.حضرت عمر فاروق(رض) 3.حضرت عثمان غنی(رض) 4.حضرت علی (رض)
Question: 65
قرآن مجیدکی پہلی وحی کہاں نازل ہوئیں؟
Answer: 65
65-73
حضرت محمد(ص) جب 40 سال کے ہوئے تو آپ(ص) عبادت کی خاطر غار حرا میں تشریف لے جاتے تھے،قرآن مجید کی پہلی وحی غار حرامیں ہی نازل ہوئی.
Question: 66
آپ(ص) نے خطبہ حجتہ الوداع کب اور کہاں دیا؟
Answer: 66
66-73
آپ(ص) نے خطبہ حجتہ الوداع 10 ہجری کو میدان عرفات میں ارشاد فرمایا.
Question: 67
عہد صدیقی میں تدوین قرآن کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
Answer: 67
67-73
عہد صدیقی میں تدوین قرآن کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ مسیلمہ کذاب کے خلاف جنگ میں بیشتر حفاظ قرآن شہید ہوگئے اگرچہ مسلمانوں کو فتح ہوئی تاہم مرکز خلافت میں اس خطرہ کے پیش نظر کہ کہیں حفاظ قرآن شہید نہ جانے سے قرآن میجد ضائع نہ ہوجائیں حضرت ابو بکرصدیق(رض) نے قرآن مجید کی تدوین کا کام شروع کروادیا.
Question: 68
مسیلمہ کذاب کون تھا؟
Answer: 68
68-73
مسیلمہ کذاب نے نبوت کا جھوٹا دعوی کیا تھا،حضرت ابوبکر نے اس کی سرکوبی کے لیے ایک لشکر بھیجا جس میں اکثر حفاظ قرآن بھی تھے.
Question: 69
مسلمانوں نے مسیلمہ بن کذاب کے خلاف جنگ کیوں کی؟
Answer: 69
69-73
حضرت ابوبکر(رض) کے دور خلافت میں مسیلمہ بن کذاب نے نبوت کا جھوٹا دعوی کیا تو مسلمانوں کی جنگ مسیلمہ بن کذاب کے ساتھ ہوئی چنانچہ اس کی سرکوبی کے لیے آپ(رض) نے ایک لشکر بھیجا جس میں اکثر حفاظ قرآن بھی تھے اس جنگ میں بہتر حفاظ قرآن شہید ہوئے.
Question: 70
پہلی وحی کی آیات کا ترجمہ لکھیں،
Answer: 70
70-73
ترجمہ :" پڑھ اپنے رب کے نام سے جو سب کا بنانے والا ہے بنایا آدمی کو جمے ہوئے لہو سے پڑھ اور تیرا رب بڑا کریم ہے جس نے علم سکھایا قلم سے".
Question: 71
قرآن پاک کو کیسے سننے کا حکم دیا گیا ہے؟
Answer: 71
71-73
مومن کا دل تلاوت قرآن پاک کے وقت جہاں کانپ اٹھتا ہے اس کے ساتھ اس کے دل میں سکون کی کیفیت بھی طاری ہوجاتی ہے،گویا بدن اور دل نرم پڑنے کا مطلب ہی سکون کا‌ حاصل ہوجانا ہے جو رحمت الہی کے نزول کا نتیجہ ہے،کیونکہ قرآن و حدیث سے ثابت ہے کہ قرآن کے وقت سکون و رحمت کا نزول ہوتا ہے ، اس لیے اس وقت رحمت الہی کا امیدوار بننے کے لیے قرآن مجید کو توجہ اور خاموشی سے سننے کا حکم ہے.
Question: 72
قرآن مجید کی دو خوبیاں لکھیں.
Answer: 72
72-73
1.اس کتاب نے ان افراد اور اقوام کی کامیابی کی ضمانت دی ہے جو سچے دل سے اس پر ایمان لاتے ہیں اور اس کے احکام پر عمل کرتے ہیں 2.قرآن مجید ایک سچی کتاب ہے اس کی دعوت اور پیغام بھی سچائی سے بھر پور ہے اس کے دلائل نہایت مضبوط اور مستحکم ہیں.
Question: 73
قرآن کریم کے چار نام تحریر کریں.
Answer: 73
73-73
1.الکتاب 2.الفرقان 3.نور 4.شفاء

11th Class Islamiat Chapters Short Questions