An important facility for 12th class students preparing for short questions sociology 12th class chapter 1 of BISE. Get hundreds of questions to prepare and get better marks in 12th sociology
0
Our database contains a total of 0 questions for sociology Short Questions. You’ll prepare using this huge databank.
Question: 1
وادی سندھ کی تہزیب کے دو بڑے مقامات لکھیں.
Answer: 1
1-40وادی سندھ کے دو بڑی مقامات درج زیل ہیں.
Question: 2
برصغیر میں اسلامی تہزیب کے دو اثرات تحریر کریں.
Answer: 2
2-401- مسلمان سلاطین نے معاشری اصطلاح و بہبود کے کارنامے انجام دیے.
Question: 3
دراوڑ کس طرح کے مکانات تعمیر کرتے ہیں.
Answer: 3
3-40دراوڑ کی تہذیب میں مکانوں کی تعمیر میں پکی اینٹ کا استعمال ان کے تمدن کی طوالت کو ظاہر کرتا ہے. ان کے شہر ایک ہی نقشہ اور منصوبہ بندی کے ساتھ اباد کیے جاتے تھے جن میں کہیں بھی تجاوزات نظر نہیں آتیں. آس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا بلدیاتی نظام اعلی پایہ کا تھا. نکاسی آب معمولی قصبوں میں بھی اعلی پایہ کا تھا. ہر گھر میں غسل خانہ ضرور موجود ہوتا تھا.
Question: 4
مسلمان خاندانوں نام بتائیں جنہوں نے برصغیر پر حکومت کی.
Answer: 4
4-401- خلجی خاندان 2- تغلق خاندان 3- سادات خاندان 4- لودھی خاندان
5- سوری خاندان 6- مغلیہ خاندان
Question: 5
مختصرا بیان کریں کہ آسٹرکس کون تھے.
Answer: 5
5-40آسٹرکس بحیرہ روم کے خطے کے سفید فام باشندے ہیںجن کے نسلی خواص اج بھی آسڑیلیا کے قدیم باشندں میں پائے جاتے ہیں . آسٹرکس آسڑیلیا میں صدیوں تک دنیا کے دوسرے معاشرے سے تن تنہا زندگی گزارتے رہے ہیں.
Question: 6
منگول کس جغرافیائی خطہ میں پائے جاتے ہیں.
Answer: 6
6-40منگول نسل کے لوگ زیادہ تر وسطی ایشیاء میں پائے جاتے ہیں.
Question: 7
منگول نسل کی جسمانی خصوصیات تحریر کریں.
Answer: 7
7-40منگول نسل سے تعلق رکھنے والے افراد زرد فام ہوتے ہیں. انکے بال بھورے اور سیاہی مائل ہوتے ہیں. ان کی آنکھیں گہری بھوری ، ناک چپٹی اور قد درمیانہ ہوتا ہے. ان کے جسم اور سینے پر بہت کم بال ہوتے ہیں.
Question: 8
آریاؤںمیں کس طرح کی درجہ بندی تھی
Answer: 8
8-401- برہمن 2- کھشتری 3- دلیش 4- شودر
Question: 9
مسلمانوں نے برصغیر میں کون سا لباس متعارف کرایا.
Answer: 9
9-40مسلمانوں مردوں کا لباس شلوار قمیض ، پاجامہ، واسکٹ تھی جب کہ خواتین شلوار قمیض ، دوپٹہ یا چادر کا استعمال کرتی تھیں.
Question: 10
نسل کی اقسام بیان کریں.
Answer: 10
10-40نسل کی درج زیل تین اقسام ہیں.
Question: 11
دراوڑی معاشے میں عورت کا مقام کیا تھا.
Answer: 11
11-40دراوڑی معاشے میں عورت گھر کی حاکم ہوتی تھی اور سلسلہ وراثت ماں کی طرف سے چلتا تھا. عورت کو جائیداد میں حصہ دیا جاتا تھا.
Question: 12
آریہ معاشرہ میں بیوہ عورت کا مقام کیا تھا.
Answer: 12
12-40خاوند کےمرنے کے بعد عورت کے دوسرے نکاح کا رواج نہ تھا. ہندو بیوہ کی زندگی عذاب سے کم نہ تھی. اسے صرف ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا. اچھا لباس ، بناؤ و سنگھار ، اور خوشی میلے اس لیے ممنوع تھے. اس کے سر کے بال استرے سے مونڈدیے جاتے تھے. اسے روزانہ اپنے متوفی خاوند کی یاد میں خیرا کرنا پڑتی تھی.
Question: 13
موہنجوداڑو کہاں واقع ہے.
Answer: 13
13-40موہنجوداڑو سندھ میں دریائے سندھ کے قریب واقع ہے.
Question: 14
آریا کا خاندانی نظام تحریر کریں.
Answer: 14
14-40آریا کا معاشرہ پدرسری معاشرہ تھا. مرد کا مقام معاشرہ میں بلند تھا. مرد گھر کا سربراہ ہوتا تھا.
Question: 15
نسل کی تعریف کریں.
Answer: 15
15-40نسل دراصل ای حیاتیاتی اصطلاح ہے -عمرانیاتی نقطہ نگاہ سے نسل سے مراد افراد کا ایسا گروہ ہے جو اپنی خاص جسمانی ، حیاتیاتی و جنسی خصوصیات رکھتا ہو اور سماجی طور پر منفرد جانا جاتا ہو.
Question: 16
پاکستانی معاشرہ کا ثقافتی پس منظر بیان کریں.
Answer: 16
16-40پاکستانی لوگوں کی ثقافت قدیم دور سے لے کر اب تک بے شمار تغیرات سے گزر رہی ہے ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ پانچ ہزار سال پہلے اس علاقہ کے لوگوں کی جو ثقافت تھی وہ آج نہ ہے. بالکل بدل چکی ہے. البہت اس قدیم دور کی کوئی نہ کوئی نشانی ہماری موجود ہ ثقافت میں ضرور پائی جاتی ہے. چاہے اس کی حالت تبدیل شدہ ہی کیوں نہ ہو. اور ٹقافتی ترسیل کے اس عمل کو ثقافتی پس منظر کہتے ہیں.
Question: 17
انگریزوں نے کون سا لباس برصغیر میں روشناس کرایا.
Answer: 17
17-40انگریزوں نے برصغیر میں کوٹ پتلون ، شرٹ اور ٹائی روشناس کرائی.خواتین سکرٹس پہنتی تھیں.
Question: 18
آریا کب برصغیر میں داخل ہوا.
Answer: 18
18-40آریہ تقریبا 1500 سال قبل مسیح میں افغانستان کے راستے مغربی پاکستان میں داخل ہوئے.
Question: 19
نسل کی تعریف کریں.
Answer: 19
19-40نسل دراصل ای حیاتیاتی اصطلاح ہے -عمرانیاتی نقطہ نگاہ سے نسل سے مراد افراد کا ایسا گروہ ہے جو اپنی خاص جسمانی ، حیاتیاتی و جنسی خصوصیات رکھتا ہو اور سماجی طور پر منفرد جانا جاتا ہو.
Question: 20
وادہ سندھ کی تہذیب سے کیا مراد ہے.
Answer: 20
20-40وادی سندھ کی تہذیب ایک خاص تہذیب ہے جو کہ دریائے سندھ اور اسی کے معاون دریاؤں سے متعلق افراد کی مخصوص ثقافتی خواص کوظاہر کرتی ہے جہ کہ باقی علاقوں کی تہذیبو اور ثقافتوں سے مختلف ہے اس لیے اس کو وادی سندھ کی تہذیب کہا جاتاہے.
Question: 21
دو قومی نظریہ سے کیا مراد ہے.
Answer: 21
21-40دو قومی نظریہ سے مراد ہے کہ ہندوستان میں دو قومیں آباد تھیں. ایک مسلمان اور دوسری ہندو اسی دوقومی نظریہ کی وجہ سے پاکستان بنا.
Question: 22
ہڑپ کیسے دریافت ہوا.
Answer: 22
22-40جب لاہور اور ملتان کے درمیان ریلوے لائن بچھائی گئی تو ٹھیکیداروں نے ہڑپہ کو کھود کر کثیر تعداد میں ایٹیں نکالیں. ان سے ساہیوال اور خانیوال تک سو میل لمبی پٹڑی بچھائی گئی اور ارد گرد کے رہنے والوں نے اینٹیں چوری کرکے مکانات تعمیر کرلیے جن سے بہت سے آثار قدیمہ تباہ ہوگئے آخر حکومت نے 1921 میں باقاعدہ کھدائی کرائی تو ایک نہایت قدیم تہذیب کا شہر ہڑپہ دریافت ہوا.
Question: 23
برصغیر کے دو مسلمان حکمرانوں کے نام تحریر کریں.
Answer: 23
23-401- ظہیر الدین بابر 2- شہنشاہ اورنگ زیب
Question: 24
دراوڑوں کی کاشتکاری کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں.
Answer: 24
24-40دراوڑ لوگ گندم، جو، مٹر اور ائی کی کاشت کرتے تھے. چیتے، گینڈے، ہاتھی اور مگر مچھ جیسے جانوروں ان کی زندگی میں حائل ہوتے تھے.
Question: 25
رگ وید کیا ہے.
Answer: 25
25-40آریہ لوگ زبانی مذبب نظم و نثر اپنے ساتھ لائے جسے 500 سال قبل مسیح میں تحریری کرکے رگ وید کتاب کی صورت میں ڈھال دیا گیا.
Question: 26
پاکستانی تہذیب میں آریہ تہذیب کے اثرات بیان کریں.
Answer: 26
26-401 - آریاؤں نے دیہی زندگی کی بنیاد ڈالی اور چھوٹی چھوٹی بستیوں میں رہنے لگے. اسی طرز کی بستیاں آج بھی ہمارے معاشرہ میں مشاہدہ کی جاسکتی ہیں.
Question: 27
خاندان کی عمرانیات کی تعریف کریں.
Answer: 27
27-40عمرانیات کی وہ برانچ جو خاندان کی ساخت، وظائف ، ارتقاء ، مسائل اور اس کے دیگر سماجی پہلوؤں کا مطالعہ کرے اسے خاندان کی عمرانیات کہتے ہیں.
Question: 28
انگریزوں نے برصغیر میں کونسا نظام متعارف کرایا.
Answer: 28
28-40انگریزی ثقافت نے مرد و زن کے لیے تعلیمی نظام متعارف کرایا. جس سے دنیوی علوم و علماء میں اضافہ ہوا. لیکن انگریزی زبان کو ہر علم کی بنیاد قرار دیا. مسلمان چونکہ انگریزوں سے نفرت کرتے تھے اس لیے انگریزی تعلیم اور انگریزی لباس کو اپنانے میں بھی پیچھے رہے. ہندووں نے پہل کی اور انگریزوں کے منظور نظر ہوکر حکومت کے اعلی عہدوں پر فائز ہوگئے. مسلمان ادنی ملازمتوں پر رہے جس سے مسلمانوں کی معاشی حالت خراب ہوئی اور معاشرتی زندگی میں ان کا مقام مجموعی طعر پر گر گیا.
Question: 29
آریا تہذیب کے دو خواص بیان کریں.
Answer: 29
29-401 - آریا لوگ مظاہر کی پوجا چاٹ کرتے تھے جس میں سورج اور چاند شامل ہیں.
Question: 30
دراوڑی معاشرے میں عورت کا مقام بیان کریں.
Answer: 30
30-40دراوڑی معاشرے میں عورت گھر کی حاکم ہوتی تھی اور سلسلہ وراثت ماں کی طرف سے چلتا تھا. عورت کو جائیداد میں حصہ دیا جاتا تھا.
Question: 31
ویبر نے عمرانیات کی کیا تعریف کی ہے.
Answer: 31
31-40" عمرانیات سماجی عمل کے مطالعہ کا نام ہے."
Question: 32
نیگرو نسل کی دو جسمانی خصوصیات تحریر کریں.
Answer: 32
32-401 - حبشی نسل کے لوگ سیاہ فام ہوتے ہیں.
Question: 33
نسل کی تعریف کریں.
Answer: 33
33-40نسل دراصل ای حیاتیاتی اصطلاح ہے -عمرانیاتی نقطہ نگاہ سے نسل سے مراد افراد کا ایسا گروہ ہے جو اپنی خاص جسمانی ، حیاتیاتی و جنسی خصوصیات رکھتا ہو اور سماجی طور پر منفرد جانا جاتا ہو.
Question: 34
دراوڑوں کے زوال کے اسباب بیان کریں.
Answer: 34
34-401 - جنگجو اور وحشی آریہ گروہ 2- بارش کی اوسط شرح میں کمی
Question: 35
ّعمرانیات کی تعریف کریں.
Answer: 35
35-40ڈبلیو -جی. سمز نے عمرانیات کی تعریف یوں کی ہے.
Question: 36
انگریزوں کے ہندوستان میں چیدہ چیدہ انتظامی اقدامات تحریر کریں.
Answer: 36
36-40پولیس کے نظام کا قیام ، کورٹ ، کچہری اور عدالتوں کا قیام، ڈاک و ترسیل کےنظام کا قیام زمینوں کے معاملات کے لیے پٹواریو تحصیلداری نظام کا قیام.
Question: 37
ذیلی ثقافت کی تعریف کریں.
Answer: 37
37-40کسی بھی معاشرہ کی ثقافت میں مختلف علاقوں کے لوگوں کے رہن سہن کے انداز میںجو اختلافات پائے جاتے ہیں. ذیلی ثقافت کہلاتے ہیں. جیسے روالپنڈی کے ملحق
علاقوں میں پوٹھو ہاری ثقافت. ملتان ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خاں اور اس کے ملحق اضلاع میں سرائیکی ثقافت - یہ سب پاکستان کی ذیلی ثقآفتیں کہلاتی ہیں.
Question: 38
سیاست کی عمرانیات سے کیا مراد ہے.
Answer: 38
38-40سیاست کی ساخت، وظائف ، حکومتوں کا عروج و زوال، سیاسی تبدیلیاں اور تحریکیں اور معاشرتی ضبط کا مطالعہ کرنے والی برانچ کو سیاست کی عمرانیات کہتے ہیں.
Question: 39
یونانیوں سےبرصغیر کے مقامی لوگوں نے کیا سیکھا.
Answer: 39
39-40یونانیوں نے برصغیر کےمسلمانوں نے علم فلکیات ، سکے بنانا، سنگ تراشی اور دیگر علوم سیکھے.
Question: 40
مذہب کی عمرانیات کی تعریف کریں.
Answer: 40
40-40ّعمرانیات کی وہ برانچ جو اقدار و عقائد و مذہب کی ساخت اور وطائف ،مذہبی رسومات اور ان میں رو نما ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق ہو مذہب کی عمرانیات کہلاتی ہیں.