You must sign in Login/Signup

New student? Register here

An important facility for 12th class students preparing for short questions sociology 12th class chapter 4 of BISE. Get hundreds of questions to prepare and get better marks in 12th sociology
Generic placeholder image

0

Our database contains a total of 0 questions for sociology Short Questions. You’ll prepare using this huge databank.

Question: 1
صوبائیت قومی یکجہتی کے لیے کیسے نقصان دہ ہے.
Answer: 1
1-22
صوبائیت سے مراد صوبائی مفادات کو مرکز کے مفادات پر اس انداز میں ترجیح دینا کہ مرکز کے مفادات کو یکسر نظر انداز کردینا. صوبائیت پرستی صوبوں کے مابین تجارتی ، صنعتی، حرفی، تعلیمی ، تفریحی ، خانگی و سیاسی تعلقات میں مسلسل کمی کا باعث بنتی ہے. صوبوں کے افراد آپس میں مزکورہ بالاتعلقات فروغ دینے کی بجائے اپنے صوبے میں محدود رہ جاتے ہیں.
Question: 2
نظریہ پاکستان کی تعریف کریں.
Answer: 2
2-22
وہ تصورجس پر عمل پیرا ہوکر ہند کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن پاکستان حاصل کیا نظریہ پاکستان کہلاتا ہے.
Question: 3
ثقافتی یکجہتی کی تعریف کریں.
Answer: 3
3-22
ثقآفت کے اجزا جب ایک دوسرے میں فٹ ہوکر مجموی طورپر کارکردی انجام دیں تو ثقافتی یک جہنتی کہلاتا ہے.
Question: 4
قومی یک جہتی میں قومی زبان کی اہمیت بیان کریں.
Answer: 4
4-22
قومی یکجہتی کے لیے ضروری ہےکہ ایک یا اس سے زائد قومی زبانیں متعین ہون . ہمارے معاشرے میں اردو اور انگریزی قومی زبانیں جن کو چاروں صوبوں کے افراد کے مابین باہمی تعلق قائم کرنے کا زریعہ بنایا گیا ہے.
Question: 5
قومی یکجہتی میں قومی تہواروں کی اہمیت بیان کریں.
Answer: 5
5-22
قومی تقریبات میں 23 مارچ ، 14 اگست، 6 ستمبر، 11 ستمبر، اور 25 دسمبر شامل ہیں. ان دنوں مین جو تقریبات منائی جاتی ہیں ان کو چاروں صوبوں میں برابر اہمیت دی جاتی ہے. ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور ہر سال چاروں صوبوں کی ذیلی ثقافتوں کی جھلکیاں پیش کرتا ہے. جس سے ذیلی ثقافیں ایک دوسرے کے قریب نظر آتی ہیں.
Question: 6
ٍفرقہ واریت سے کیا مراد ہے.
Answer: 6
6-22
فرقہ واریت سے مراد فرقوں میں آپس کے اختلافات رکھنا اور ان اختلافات کو ہوادینا. مذہبی فرقے کبھی کبھی اتنے شدید اختلافات کی لپیٹ میں آجاتے ہیں کہ پورا معاشرہ بدنظمی کا شکار ہوجاتا ہے. اور قومی یکجہتی خطرے میں پڑ جاتی ہے.
Question: 7
قومی یکجہتی میں سیاسی جماعتوں کا کردار بیان کریں.
Answer: 7
7-22
قومی یکجہتی میں سیاسی جماعتیں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں. مضبوط قومی اسمبلی کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے میں ایک مضبوط سیاسی جماععت موجود ہو جس کی قیادت ایک اولولاعزم اور غیر متنزل یا فراست شخصیت کرتی ہو. ایسی سیاسی جماعت کی جڑیں تمام صوبوں میں موجود ہوتی ہیں.
Question: 8
معاشرے سے کیا مراد ہے.
Answer: 8
8-22
ہر معاشرے میں قوم و ملت کا تصور پایا جاتا ہے. لوگ جب کسی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے معاشرتی زنگی کی ضرورت آپس میں پوری کرتے ہیں اسے معاشرہ کہتے ہیں.
Question: 9
امت کی تعریف کریں.
Answer: 9
9-22
مذہبی یکسانیت کی بناء پر کسی معاشرہ کے افراد امت یا ملت کہلاتے ہیں. جیسے دنیا کے معاشروں کے افراد جو مسلمان ہیں امت مسلمہ کہلاتے ہیں.
Question: 10
فرقہ واریت پر قابو پانے کےلیے دو تجاویز دیں.
Answer: 10
10-22
1- فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے والے فرقوں سے سختی سے نمٹا جائے.
Question: 11
قومی یکجہتی میں جمہوریت کا کردار بیان کریں.
Answer: 11
11-22
قومی یکجہتی میں جمہوریت کا کردار مسلم ہے. مضبؤط قومی اسمبلی کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے میں مخلص ، بے لوث اور وطن پرست سیاسی پارٹیاں موجود ہوں ان کے رہنما ملک و قوم کی فلاح کےلیے کام کریں. جہموریت عوام کی حکومت ہوتی ہے. جمہوریت قوم میں یکجہتی پیدا کرتی ہے.
Question: 12
قوم کی تعریف کریں.
Answer: 12
12-22
" ایسے معاشرے جو سیاسی طور پر خؤد مختار ہوں قوم کہلاتے ہیں."
Question: 13
دہشت گردی قومی یکجہتی کے لیے کیوں کر نقصان دہ ہے.
Answer: 13
13-22
مذہبی فرقے کبھی کبھی اتنے شدید اختلافات کی لپیٹ میں آجاتے ہیں کہ پورا معاشرہ بدنظمی کا شکار ہوجاتا ہے اور قومی یک جہتی خطرے میں پڑھ جاتی ہے. ان فرقوں کے اختلافات میں دیگر ملکی و غیر ملکی اختلافات بھی شامل ہوگئے ہیں. اور ایک دوسرے پر دہشت گردی کا بازار گرم ہے. سیکڑوں قائدین و عوام قتل و غار کی نذر ہوچکے ہیں.
Question: 14
سماجی عمل کے لوازمات بیان کریں.
Answer: 14
14-22
1- فریقین کا موجود ہونا 2- ان میں کسی واقعہ یا عمل کا قائم ہونا 3- واقعہ کا عمل سے فریقین کی اندورنی یا بیرونی کیفیت کا متاثر ہونا
Question: 15
سماجی تفاعل کی اقسام بیان کریں.
Answer: 15
15-22
1- علامتی تفاعل 2- جسمانی تفاعل
Question: 16
سماجی عمل کی تعریف بیان کریں.
Answer: 16
16-22
" ایک یا چند افراد جب کسی ایسے فعل کو سر انجام دین جس کا تعلق معاشرے کےافراد سے ہو سماجی فعل یعنی عمل کہلاتا ہے.
Question: 17
قومی یکجہتی میں قیادت کا کردار بیان کرین.
Answer: 17
17-22
مضبؤط قومی اسمبلی کے لیے ضروری ہے کہ معاشرہ میں ایک مضبؤط سیاسی جماعت موجود ہو جس کی قیادت بھی ایک الوالمعزم اور غیر متنزل با فراست شخصیت کرتی ہو. ایسی قیادت کے قائد کا نہایت لچک دار ہونا ضروری ہے.
Question: 18
قوم اور معاشرہ میں کیا فرق ہے.
Answer: 18
18-22
ایسا معاشرہ جو سیاسی طور پر خود مختار ہو قوم کہلاتا ہے.
Question: 19
پاکستان میں فرقہ واریت کی دو وجوہات بیان کریں.
Answer: 19
19-22
1 فرقوں کے آپس میں نام نہاد باہمی اختلافات.
Question: 20
قومی یک جہتی کے دو مسائل بیان کریں.
Answer: 20
20-22
1- پاکستان کی ذیلی ثقافتوں میں اختلافات پائے جاتے ہیں.
Question: 21
قومی یکجہتی میں میڈیا کا کردار بیان کریں.
Answer: 21
21-22
زرائع ابلاغ میں معلومات و خبر پہنچانے کے طریقے و آلات شامل ہیں. ان میں ٹیلی فون، تار، ریڈیو، ٹی وی، ڈاک، اخبار، رسالے ، کتب شامل ہیں. ان کے زریعے صوبوں کےافرد کے مابین معاشرتی تعلق نہایت آسان ہے اور ایک ہی پروگرام کے زریعے تمام افراد کو یکساں طور پر متاثر کیا جاتا ہے.
Question: 22
قؤمی یکجہتی میں قومی لباس کی اہمیت بیان کرین.
Answer: 22
22-22
کرتہ، شلوار اور اس کے ساتھ شیروانی اگر ہو تو سرکاری دفاتر کا لباس ہے. عام حالات میں بھی صوبوں کے افراد میں کرتہ و شلوار کا استعمال بہت مقبول ہے جو قومی یکجہتی کے فروغ میں مشترک ہے.